Jasarat News:
2025-09-26@14:07:32 GMT

3 ارب کی کرپشن، سابق ڈی جی ایگریکلچر سمیت 3 ملزمان کی ضمانت

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 3 ارب روپے سے زاید کے جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تینوں ملزمان پر جتنی کرپشن کا الزام ہے اتنی ہی رقم بطور ضمانت جمع کروائیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایگریکلچر امداد میمن سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ تینوں ملزمان پر 66،66 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، ملزم امداد میمن گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں، جیل میں علاج ممکن نہیں میڈیکل بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے، ملزم اشرف کی اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے علاج جاری ہے اور ملزم انوپ کمار گردوں کے مرض میں مبتلا ہے۔ عدالت نے تینوں کی ضمانت منظور کرلی۔ نیب کے مطابق جعلی پنشن کیس میں 83 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان کی ضمانت پھر لٹک گئی، نیب کے ا سپیشل پراسکیوٹر بیمارہوگئے

190 ملین پاؤنڈ کیس میںآج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں، پراسکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو آگاہ کردیا
’نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواء مانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر

پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے بہنیں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ ’نیب کے سپیشل پراسکیوٹر بیمار ہیں آج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں‘، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواء مانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے‘۔سلمان صفدر نے مزید کہا کہ ’اس کیس میں آئندہ تاریخ بتا دی جائے، میرے کلائنٹس مجھے جانے نہیں دیتے کیوں کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے، یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا‘، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ’مجھے پانچ منٹس دے دیجئے میں تاریخ بتا دیتا ہوں‘، بعد ازاں عمران خان اور بشری بی بی کی سزامعطلی کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جس کے بارے میں عدالتی عملے نے وکلاء کو آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث خاتون سمیت ایف آئی اے کے 5افسران کو سخت سزائیں
  • عمران خان کی ضمانت پھر لٹک گئی، نیب کے ا سپیشل پراسکیوٹر بیمارہوگئے
  • کراچی: دو پولیس مقابلے، تین زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
  • ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور
  • 7 سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنیکا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مسترد
  • ناصر کریم پر کرپشن سمیت سنگین الزامات جیالے چیئر مین وائس چیئر مین شدید اختلافات
  • جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا
  • دہلی، سوامی بابا پر جنسی ہراسانی کا الزام، جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی کار بھی برآمد
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار