کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یومِ کشمیر پر اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خودارادیت کو تاراج کرنا ہندو توا سوچ کا عکاس ہے، دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے نے توسیع پسندانہ عزائم کو عیاں کیا ہوا ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ امن کے ٹھیکیداروں کے چہرے پر طمانچے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام تر ظلم و جبر جان مال اعضاء عصمت گھروں کی قربانی دینے کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکا وہ روز اول کی طرح ظلم کے خلاف برسرِ پیکار اور دشمن کو دندان شکن جواب دے رہے ہیں، تمام سیاسی مذہبی سماجی جماعتیں آپسی گروہی اختلاف کو ختم کرکے کشمیر سے یکجہتی کا پیغام دیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی حمایت خطے میں طاقت کے استعمال کی مذمت اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی کے مطابق
پڑھیں:
پیپلز پارٹی رہنماؤں ہمایوں خان اور روبینہ خالد کی اہم ملاقات، بی آئی ایس پی کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے صوبائی ویمن صدر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات پارٹی کے تنظیمی معاملات، صوبے کی مجموعی صورتحال، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کے لیے منعقد ہوئی۔
ملاقات کے دوران ہمایوں خان نے روبینہ خالد کی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی خدمت، بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم رہی ہے، اور یہی پارٹی کا نظریہ اور اصول ہے۔
روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں اور اس امر پر زور دیا کہ یہ پروگرام ملک کے غریب اور مستحق طبقے کے لیے ایک اہم سہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جس سے ان کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم، صحت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہمایوں خان نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے حقوق، سماجی انصاف اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہی ہے، اور آئندہ بھی اپنی عوامی خدمت کی روایت کو جاری رکھے گی۔
Post Views: 1