بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ تاہم اگر افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں، تو یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی دو ناکام شادیوں کے بعد اداکارہ فاطمہ خان کے ساتھ تعلق کیلئے مشہور تھے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

یاد رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 2002 میں ان کی علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں 2005 میں انہوں نے فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹا، آزاد راؤ خان پیدا ہوا۔ تاہم 2021 میں عامر اور کرن نے علیحدگی اختیار کر لی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ

اسلام آباد:

غیر سرکاری ادارے فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں۔

اپنی رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ اپریل 21 سے جولائی 31 کے دوران 35 پیٹیشنز پر فیصلہ سنایا گیا، ٹریبیونلز نے 374 میں سے 171 پیٹیشز کا اب تک فیصلہ کیا۔

فافن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان پیٹیشنز میں 124 کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، دونوں پھر ڈیٹ کر رہے ہیں؟
  • آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ
  • عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟
  • وقت آگیا، نااہل مودی اب اپنی ناکامی تسلیم کرکے اقتدار چھوڑ دیں؛ راہول گاندھی
  • عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے، ماہانہ کرایہ تقریباً 80 لاکھ روپے
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر
  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں پر پاک فوج کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا
  • بھارتی میڈیا کو بھارتی سرکار نے ہی جھوٹا قرار دے دیا
  • امریکا: کتے نے بوتلوں سے ڈھکن ہٹانے کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا