فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے سے متعلق افواہوں پر پاک فوج نے واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے اور ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ایسی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں کی نہ کوئی بنیاد ہے اور نہ ہی کوئی پس منظر انٹرویو کے دوران جب بھارتی جارحیت سے متعلق سوال کیا گیا تو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انتہائی واضح اور سخت ردعمل دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو اس بار جواب مشرق سے دیا جائے گا اور بھارت کے اندر گہرائی تک کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی کسی بھی مقام پر نشانہ بن سکتے ہیں یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ فیلڈ مارشل نے صدر بننے کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حکومت کی جانب سے اس پر کوئی تجویز زیر غور ہے اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھے کون ہے ان کا کہنا تھا کہ نہ اس حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا فیلڈ مارشل کو صدر بنانے سے متعلق کوئی تجویز موجود ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار