حماس اور اسرائیل آج قیدیوں کا تبادلہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسرائیل 18 ایسے فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 54 ایسے قیدی جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 111 قیدی جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ہفتے کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی توقع ہے۔ حماس میڈیا آفس کے مطابق امکان ہے کہ اسرائیل آج کو مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہا کیے جانے والے 3 شہریوں کے نام مل گئے ہیں۔
اسرائیل 18 ایسے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 54 ایسے قیدی جنہیں طویل مدتی سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 111 قیدی جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ "طوفان الاقصی” قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت، القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ بروز ہفتہ، 08 فروری 2025ء کو درج ذیل صیہونی قیدیوں کو رہا کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کو رہا
پڑھیں:
فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا: اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔
اطلاعت کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔