مودی سرکار میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی خطرناک حد تک بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 واقعات ریکارڈ کئے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.
مزید برآں واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے تشویشناک حد تک بڑھا ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نفرت انگیزی
پڑھیں:
مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بیرسٹر سلطان
صدر آزاد کشمیر نےایک بیان میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے اس لیے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک بیان میں پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جبکہ بھارت کینیڈا اورامریکہ سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اس واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزاد کشمیر پر کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔