Express News:
2025-10-20@19:13:50 GMT

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ میں شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔

عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

 واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے کچھ وقت بعد حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
  • خاور مانیکا پر تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان دورانِ عدت نکاح  کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد؛ وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری