ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ اور کال سینٹر کیس میں چالان نہ پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی:
ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان قریشی 2018 سے ڈیفنس میں غیر قانونی کال سینٹر چلا رہا تھا، کال سینٹر کے ذریعے دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہراساں کیا جاتا تھا، کال سینٹر کے ملازمین کو بین الاقوامی شہریوں کی معلومات نکالنے کی ٹریننگ دی گئی تھی، کال سینٹر میں غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات بھی نکالی جاتی تھی۔
ملزم ارمغان کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارمغان کیخلاف تفتیشی افسر کال سینٹر چالان پیش پیش کرنے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔