احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں 2022 سے مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اشتہاری قرار پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے ہیں، نام کسی اسٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی عدالت کو یقین دہانی
پشاور:ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے، تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے۔ جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔