پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواب یوسف تالپور قومی اسمبلی
پڑھیں:
شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ میں ساتھ نہ دینے بارے تنبیہ بھی کی تھی، آج ہونے والی ملاقات میں تمام امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی نے بجٹ تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی گلہ کیا۔