کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں
فائل فوٹوملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم نسبتاً بہتر ہے، تاہم کچھ علاقوں میں گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔