2025-08-16@13:31:28 GMT
تلاش کی گنتی: 7467
«انجینئر ز ہائوسنگ سکیم»:
ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن کےوالدین،بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سےملاقات کی۔ محسن نقوی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن آصف کے والدین اور بھائیوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد آصف کے 10 ماہ کے بیٹے محمد ارسلان سے بھی شفقت کا اظہار کیا۔
پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر 2025-2026 کیلئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ اسٹارز امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کی رینکنگ پیش کرنے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ...
اسلام ٹائمز: مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے، اس سفر عشق کا تعلق حضرت امام حسین (ع) کے مشن انسانیت کیساتھ ہے یہی وجہ ہیکہ اس کاروان عشق میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہورہے ہیں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں یوم اربعین کی تقریبات کا انعقاد ہوا، کشمیر کے کئی مقامات پر یوم اربعین کے جلوس برآمد کئے گئے۔ اربعین کے مرکزی جلوس بمنہ و سرینگر میں برآمد کئے گئے، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بمنہ میں مجلس اربعین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید ہادی موسوی و...

امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
بونیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی شروع کر رکھی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ قوم کو یکجہتی کے ساتھ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” وفاقی وزیر کے مطابق بونیر میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔...
آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو "جنرل ہاسپٹل" میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔ سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ میرل سوودک نے کہا کہ "ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد بھی اس...
اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم ،قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کرکے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے دوران حکومت کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشکل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے...
—فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیم امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی۔این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے، این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے...
پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائلز بنانے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔خوبصورت اداکاراؤں کی اس فہرست میں 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی سر فہرست ہیں جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، جنوبی کورین اداکارہ نینسی مکڈونی باالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر بالی...
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مشہور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا اور مقامی میڈیا اداروں نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا سمپسن نے اپنے کیریئر میں 62 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 4,869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔ وہ 1960 اور 70 کی دہائی میں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار فیلڈنگ کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کا سب سے یادگار لمحہ 311 رنز کی تاریخی اننگز تھی، جس نے انہیں کھیل کے بڑے بیٹسمینوں میں شامل کیا۔ کپتانی کے بعد بوب سمپسن نے کوچنگ کے شعبے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع...
زری پالیسی کا اعلان ہو چکا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار کاغذوں پر بچھا دیا تھا، جیسے شطرنج کی بساط پر مہرے اور ہر مہرہ اپنی چال چلنے کو بے تاب۔ کہا جا رہا تھا کہ تجارتی خسارہ بڑھنے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ مالی سال کا تجارتی خسارہ 26.5 ارب ڈالرز ایک ایسا زخم ہے جو ابھی مندمل نہ ہوا تھا کہ پھر اعداد و شمار گویا ہوئے کہ ماہ جولائی میں 16 فی صد تجارتی خسارہ ہو گیا، اس کا مطلب درآمدات کی پیاس ابھی بجھی نہیں جس کی گواہی کراچی کی بندرگاہ دے رہی تھی۔ جہاں دیوہیکل بحری جہاز پرائے مالوں سے لدے ہوئے گودی پر لنگر انداز ہو رہے تھے۔ مزدور سامان ڈھو ڈھو...
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد اور جغرافیائی طور پر یکجا فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنے کے منصوبے مسترد کرتے ہیں، عالمی برادری اشتعال انگیز اور خطرناک اسرائیلی عزائم کو مسترد کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد" گریٹر اسرائیل " کا تصور عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کرکے سیلاب سے صوبے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام کی مدد کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک...

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعلی...
پاکستان کے یومِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے بنگلا دیش میں ایک دلچسپ اور خوشگوار رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں پاکستانی قومی پرچموں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ بنگلا دیش کی شاہراؤں، دکانوں اور بازاروں میں پاکستانی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی جنھیں خریدنے کے لیے شہری جوق در جوق آ رہے تھے۔ اسی طرح ای کامرس پلیٹ فارمز نے بھی دعویٰ کیا کہ رواں برس پاکستانی پرچموں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ اس رجحان نے نہ صرف عوامی سطح پر حیرت اور دلچسپی کو جنم دیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کے صارفین کے درمیان اس حوالے سے گفتگو جاری ہے۔ دارالحکومت ڈھاکا میں مقامی شہریوں نے اس جذبے...
امریکا میں غیر ملکی زبانوں کی فلمیں ہمیشہ محدود دائرے تک مقبول رہی ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ زبان کی رکاوٹ ہے۔ تاہم اب ایک نئی اے آئی ٹیکنالوجی اس رکاوٹ کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کی امید پیدا کر رہی ہے۔ لاس اینجلس میں قائم آزاد فلم ساز ادارے XYZ فلمز کے چیف آپریٹنگ آفیسر میکزیم کوٹری کے مطابق امریکا میں غیر ملکی فلموں کی رسائی زیادہ تر نیویارک یا دیگر بڑے شہروں کے آرٹ ہاؤس سنیما گھروں تک ہی محدود رہی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ ناظرین کی زبان سے متعلق محدود دلچسپی ہے۔ کوٹری کا کہنا ہے کہ امریکا کی ثقافت یورپ سے مختلف ہے جہاں ناظرین سب ٹائٹلز اور ڈبنگ کے عادی ہوتے ہیں۔...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے علی امین گنڈاپور کو موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ گورنر سندھ نے خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر سندھ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ٹیلیفونک...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید کہا خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ...
OTTAWA: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور تین قونصل خانوں نے 79 واں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“ جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ تقریب کا آغاز اوٹاوا میں قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد صدر، وزیراعظم اوروزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ یوم آزادی نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ ان شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی اور آزاد کشمیر سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں اور انہوں نے چیئرمین ایم...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں، بونیر، بٹگرام اور دوسرے متاثرہ علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارش سے ہونے والے نقصانات پر گہرے تاسف کا اظہار کیا اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے ہلاکتوں اور سیلابی صورتحال کے بعد متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ گیا وزیراعظم نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش اور سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں...
وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی گرمجوش ملاقات اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی اور متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے یوم آزادی (14 اگست) کو اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا خصوصی دورہ کیا،یہ وزیراعظم کا زیر تعمیر آئی ٹی پارک کا تیسرا دورہ تھا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ،...

پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان نے اسرائیلی قابض قوت کے حالیہ بیانات جن میں "گریٹر اسرائیل" کی نام نہاد فرضی ریاست کے قیام کا عندیہ دیا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات مقبوضہ قوت کے غیر قانونی قبضے کو...
پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے گریٹر اسرائیل سے متعلق حالیہ اسرائیلی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ عالمی برادری بھی ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال...
سوشل میڈیا دیو ’میٹا پلیٹ فارمز‘ کو اس وقت شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جب امریکی میڈیا نے ایک داخلی پالیسی دستاویز افشا کی جس کے مطابق کمپنی کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس کو بچوں کے ساتھ ’رومانوی یا جذباتی‘ گفتگو کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس انکشاف کے بعد 2 ریپبلکن سینیٹرز نے فوری طور پر کانگریس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کے بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے کارآمد فیچرز، متعدد اکاؤنٹس بلاک رائٹرز کے مطابق یہ پالیسی دستاویز کمپنی کے اندر موجود گائیڈ لائنز کا حصہ تھی، جس میں واضح طور پر مثالیں دی گئی تھیں کہ کس طرح چیٹ بوٹس بچوں کے ساتھ فلرٹ یا...
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور تامل سینما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت نے فلمی دنیا میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سفر صرف کامیابی کی کہانی نہیں بلکہ غربت سے شہرت تک پہنچنے کی ایک غیر معمولی داستان ہے، جس نے مداحوں کے دلوں میں انہیں ایک دیوتا کا درجہ دے دیا ہے۔ 1975 میں، شیواجی راؤ گائیکواڑ نامی ایک نوجوان، جو بعد میں رجنی کانت کے نام سے مشہور ہوا، نے فلم Apoorva Raagangal میں ایک مختصر لیکن یادگار کردار کے ذریعے اپنا ڈیبیو کیا۔ آج، تقریباً 170 فلموں کے بعد، ان کی تازہ ترین فلم Coolie 14 اگست کو ریلیز ہوئی ہے، جو ان کی زندگی کے پہلوؤں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ یہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں، بلکہ صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ جب بھی بدہضمی یا پیٹ کے پھولنے کی شکایت ہو، تو سب سے پہلا اور آزمودہ گھریلو نسخہ جو ذہن میں آتا ہے، وہ سونف ہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سونف کو ویسے ہی چبانا زیادہ فائدہ مند ہے، جیسے ہماری دادی نانی کھانے کے بعد کرتی تھیں؟ یا پھر جدید غذائی ماہرین کی تجویز کے مطابق سونف کا پانی پینا زیادہ مؤثر ہے؟ دونوں طریقے اپنے اپنے انداز میں فائدہ پہنچاتے ہیں اور الگ طریقے سے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی سوچ میں ہیں کہ سونف...
یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ A post common by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn) شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔ کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ...
پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے، جو رواں ماہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے اجرا سے قبل اس کا مسودہ حکومت پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے، تاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے کا ثبوت نہیں ملا جبکہ پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے جو رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے رپورٹ کے اجرا سے قبل مسودہ حکومت پاکستان کو بھیج دیا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے...
پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر 2025 کی دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) کی جانب سے جاری کردہ اس سال کی فہرست میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی مہارت، عوامی اثر و رسوخ اور مقبولیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس فہرست میں بھارت، چین اور پاکستان کی ایک ایک اداکارہ شامل ہیں، جبکہ باقی مقبول عالمی ستارے بھی شامل ہیں۔ ہانیہ عامر کو ان کے کام، دلکش شخصیت اور پرکشش انداز کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔ فہرست میں امریکا کی اداکارہ مکینا گریس پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارتی اداکارہ کریتی سینن پہلی بار پانچویں...
کراچی: کراچی کے ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست تحریک بحالی کراچی کے اشرف جبار قریشی و دیگر نے دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں۔ فریقین صوبے میں پانی کی فراہمی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور امن و امان کے متعلق فرائض انجام نہیں دے سکے۔ درخواست کے مطابق فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600 سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی...
ویب ڈیسک:دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا، کالا باغ اور تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ بیراج میں بہاؤ میں کمی اور ہیڈ خانکی پر بہاؤ میں اضافے کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی کے نالہ بین شکر گڑھ میں بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی...
چلی میں ’سیئلو‘ (CiELO) پراجیکٹ کہکشاؤں کی تشکیل اور ارتقاء کے مطالعے میں نئی راہیں کھول رہا ہے اور اس ملک کو کمپیوٹیشنل فلکیات میں لاطینی امریکا کا قائد بنانے کی جانب گامزن ہے۔ مرکز برائے فلکیات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز (CATA) کی ڈائریکٹر اور پراجیکٹ کی سربراہ پاتریشیا تیسیرا نے کہا: ’یہ اپنی نوعیت کا پہلا تخلیقی سمیولیشن پراجیکٹ ہے جو چلی اور اس خطے میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت قومی سائنسی برادری اب اپنی شناخت اور آزادانہ نقطۂ نظر کے ساتھ کائنات سے متعلق اپنے سوالات اٹھا اور حل کر سکتی ہے۔‘ مقصد: کہکشاؤں کی پیدائش اور ارتقاء کی کیمیائی کھوج ’سیئلو‘ کا مکمل نام Chemo-dynamIcal propertiEs of gaLaxies and the cOsmic ہے۔ اس کا...
اٹلی کے جنوبی جزیرے لائیمپیڈوسا کے نزدیک مہاجر کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 60 زندہ بچ گئے ہیں، جبکہ کوسٹ گارڈ نے خبردار کیا ہے کہ تلاش جاری رہنے کے باعث مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔ یہ واقعہ ان مہاجرین کے لیے تازہ سانحہ ہے جو افریقہ سے یورپ تک خطرناک میڈیٹیرینین سفر کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہاجرین لیبیا کے علاقے طرابلس سے 2 کشتیوں میں صبح سویرے روانہ ہوئے تھے۔ ایک کشتی پانی لینے لگی، جس پر مہاجرین دوسری کشتی میں منتقل ہوئے، جو بعد میں طوفانی سمندری لہروں میں الٹ گئی۔ مزید پڑھیں: یمن کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 54 افریقی پناہ گزین ہلاک، درجنوں لاپتا اقوام متحدہ...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر قومی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس پر غصے سے برس پڑے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غصے میں ہیں۔ اس شکست کے ساتھ پاکستان نے 34 سال بعد کیریبیئن سائیڈ کیخلاف پہلی ون ڈے سیریز گنوا دی، 295 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ ہی بہترین اور متاثر کن ٹیلنٹ رہا، ہم کبھی کسی ایک پر انحصار نہیں کرتے تھے، سب مل کر ٹیم کو جتواتے مگر اب یہ صورتحال نہیں رہی۔ شعیب اختر نے کہا...
گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں برف اور گلیشیئر پگھلنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے، غیر معمولی گرمی برف پگھلنے کی شرح میں نمایاں ا ضافہ کر رہی ہے جس سے گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈز کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت مسلسل اوسط سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پگھلتی...
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیار ہے۔ اس موقعے پر جہاں ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور تمام سرکاری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں دہلی میں مرکزی تقریبات کے لئے تاریخی لال قلعہ کو بہترین طریقے سے سجایا گیا ہے۔ لال قلعہ پر پروگرام کا آغاز صبح سویرے مسلح افواج اور دہلی پولیس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ پہنچے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اور اْن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔میجر زیاد سلیم مستونگ میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ تین بھائی پاک فوج میں افسران ہیں جبکہ والد بریگیڈئیر سلیم بھی2005میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا شہید کی ماں ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،اپنا سہاگ اور لخت...
نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
حلیم عادل شیخ، دیگر رہنمائوں، کارکنوں اورعوام کیبڑی تعداد میںشرکت، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کے حق میں نعرے،پولیس کی ریلی کو روکنے کی کوشش پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تحت صوبے بھر میں جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار اور پرجوش حقیقی آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ 13 اگست کی رات 12 بجے ملینیئم مال، کراچی پر جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کی صدارت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کی۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں ملینیئم مال روڈ پر جمع ہوئیں، جہاں سے مرکزی حقیقی آزادی ریلی نے شہر کے مختلف...
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں. اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ...
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں حقیقی آزادی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے 4 سے...
کویت میں ملاوٹ شدہ زہریلی شراب پینے کا واقعہ انسانی المیہ بن گیا۔ کویتی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 13 تارکینِ وطن اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ 31 افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔ مزید 21 افرادکچھ مکمل طور پر، کچھ جزوی طور پر اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں — وزارت کے مطابق شراب میں “میتھانول” نامی مہلک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی، جو جسم میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے آنکھوں پر حملہ کرتا ہے، پھر دماغ، جگر اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اکثر صورتوں میں یہ زہر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ زہریلی شراب سے متاثرہ افراد میں اکثریت اُن محنت کش...
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لئے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اور آزادی ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی گئی، ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زہراہتمام پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی گئی، بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑآئچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشن کے چانسری لان میں قومی...
—ویڈیو گریب نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اعلامیے کے مطابق یومِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں دو قومی نظریے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔یومِ آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔
نئی دہلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے ایک شاندار پرچم کشائی تقریب منعقد کی ۔ تقریب کا آغاز چانسلری لان پر چارج ڈی افیئر سعد احمد وڑائچ نے پاکستانی پرچم بلند کرکے کیااورصدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ سعد احمد وڑائچ نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے آزادی کی قدر کو ایک انمول نعمت قرار دیا، جس کا دفاع ہر دور میں ضروری ہے۔ سعد احمد وڑائچ نے کہاکہ یومِ آزادی وہ دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی خود ارادیت کا خواب تعبیر میں تبدیل...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم بلند کیا، جبکہ ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ The High Commission for Pakistan, New Delhi celebrated the 78th anniversary of Pakistan’s Independence, today.@ForeignOfficePk@Saadawarraich@epwing_official@PkPublicDiplo pic.twitter.com/HbPBP4AUM9 — Pakistan High Commission India (@PakinIndia) August 14, 2025 اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔ کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے، یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا...
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہیں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ ہانیہ عامر واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی پھر سے قربتیں؟ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کی ریٹنگز اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم ڈی بی) نے 2025 اور 2026 کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ہانیہ عامر کو چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ فہرست میں دسویں نمبر پر ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل شامل ہیں جو اپنی فلموں کی...
اسلام آباد: پاکستان کی78ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی بار پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی.جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز، عدالتی عملے اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی. تاہم تقریب کا ماحول قومی جذبے، وقار اور یکجہتی کا عکاس رہا۔یہ پہلا موقع تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے احاطے میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی.جسے تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے تقریب کے دوران قومی اتحاد، عدالتی آزادی اور آئین کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔یہ تقریب نہ صرف ادارے کے اندر حب...

’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے
’حب الوطنی کو تماشہ بنایا جارہا ہے‘، خواتین فوجی افسران کی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بھارت کے معروف ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر بھارتی عوام بھڑک اٹھی۔حال ہی میں بھارت کے یوم آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھارت کی تینوں مسلح افواج( بری، بحری اور فضائیہ ) کی خواتین افسران کرنل صوفیہ قریشی (بھارتی بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (بھارتی فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بھارتی بحریہ) کو امیتابھ بچن کے کوئز...
یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور...
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام شہر، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔ لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں بھارت کیخلاف...
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ جسٹس شہزاد احمد ملک، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی تقریب میں موجود تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں بچوں نے بھی شرکت کی، جو ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے رہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز نے بچوں کو تحائف دیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی...
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں آج78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کےآغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو! رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن شروع ہوگیا۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے...
لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو...
اسلام آباد(خبر نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں بدامنی و باجوڑ آپریشن شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، انھوں نے اے این پی کے زیر اہتمام 17 اگست کو اسلام آباد میں اے پی سی میں فضل الرحمان کو شرکت کی دعوت دی۔دd اس موقع پر انجینئر احسان اللہ خان، منظور خان مولانا اسعد محمود، سنیٹر عطاء الحق درویش، مولانا جمال الدین، محمد اسلم غوری، سنیٹر کامران مرتضٰی موجود تھے۔

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کچھ دیر بعد ہوں گی۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں...
اعظم سواتی: فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالت نے ان کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا، مگر عدالتی احکامات کے باوجود انہیں ائیرپورٹ پر روکا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے خود عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اعظم سواتی کا نام کسی بھی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،...
قتل کے مقدمات میں بیرون ملک مفرور ملزمان کی حوالگی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ کراچی میں سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، ملزمان کو پاکستان واپس لانے کیلئے غیر سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔عدالت عالیہ نے کہ سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزم حماد صدیقی کس ملک میں ہیں، حماد صدیقی کی پاکستان واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔ عدالت عالیہ نے کہا حماد صدیقی کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کے اقدامات کیے جائیں، وزارت خارجہ کے مطابق حماد صدیقی کو واپس لانے کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ تقی حیدر شاہ کو بھی یو اے ای...
رضا ربانی : فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع...
ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابقن کمپنی نہ صرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آئی فون 17 کے متوقع ماڈلز آئی فون 17 آئی فون 17 ایئر آئی فون 17 پرو آئی فون 17 پرو میکس بنیادی ماڈل کے ممکنہ رنگ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث آج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری معاشی اصلاحات سے مالیاتی استحکام سے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی صلاحیت ملنے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافے اور بیرونی دنیا کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے سے معیشت پر اعتماد مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مثبت سینٹیمنٹس کے باعث کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دیے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے والدین اور بھائی میجر عثمان طاہر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیرداخلہ نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر کے بلند حوصلے کو سراہا، کہا کہ آپ شہید بیٹے کے با ہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے،...
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتش بازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق کے عنوان سے شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے دوران دنیا کی طویل ترین آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آتش بازی رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہی، اس دوران آسمان روشنیوں میں نہا گیا۔ گورنر ہاؤس میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :