لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کرتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا۔پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.

2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے۔ وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب ہونے والی خواتین کو مبارک دی۔سیینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وائلڈ لائف فورس میں میرٹ پر بچیوں کی سلیکشن ان کی قابلیت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کی ترقی کے وژن کی کامیابی ہے. پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے خواتین کی ترقی کے لئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر بیٹی کو یہ اعتماد دینا ہے کہ ہر شعبے میں وہ قابلیت اور کامیابی کی مثال بن سکتی ہے. وائلڈ لائف فورس کا قیام جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تاریخی سنگ میل ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف خواتین کی

پڑھیں:

لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟

پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟

پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کے لیے پنجاب حکومت نے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اس ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں منصوبے کی فیزیبلیٹی کا جائزہ لے کر مختلف اداروں سے رائے طلب کی گئی ہے۔

منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی، ٹائم لائن کی تیاری کے لیے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار

ذرائع کے مطابق چونکہ اس منصوبے پر ہزاروں ارب روپے اخراجات متوقع ہیں، اس لیے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کی بات بھی کی جا رہی ہے، بلٹ ٹرین منصوبے کی تکمیل سے لاہور سے راولپنڈی  تک کا سفر کرنے والوں کا پیسہ اور وقت دونوں بچیں گے، تاہم یہ منصوبہ خزانہ پر بڑا بوجھ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلٹ ٹرین پاکستان ریلویز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ راولپنڈی لاہور مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل
  • پنجاب میں نجی تحویل میں موجود بگ کیٹس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع
  • بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے: مریم اورنگزیب
  • لاہور: مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
  • پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے:مریم نواز
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان معمہ گیا؟
  • لاہور کو ” ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دے دیا گیا ہے، مریم نواز