لاہور:

پنجاب بھر میں نجی تحویل میں رکھی گئیں بگ کیٹس، جن میں شیر، ٹائیگر اور تیندوا شامل ہیں ان کی ڈکلیئریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک صوبے بھر سے نجی تحویل میں رکھی گئیں 331 بگ کیٹس کو ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

چیف وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے شیر، ٹائیگر اور تیندوا سمیت دیگر بگ کیٹس کے مالکان کو سہولت فراہم کرتے ہوئے آن لائن جانور ڈکلیئر کرنے کا نظام متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر جانوروں کو ڈکلییئر کرنے کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر کی گئی تھی تاہم شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر نے واضح کیا کہ 2 مئی کے بعد بگ کیٹس کو ڈکلیئر نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں مقدمات درج کیے جائیں گے اور غیر قانونی طور پر رکھے گئے جانور ضبط کر لیے جائیں گے۔

مدثر ریاض ملک کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے افراد کو جانور رکھنے کے طریقہ کار اور قانونی تقاضوں کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ انسانی جانوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر نے مزید کہا کہ شہری آبادی اور رہائشی گھروں میں بگ کیٹس رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مالکان کو جانوروں کے لیے مخصوص اور محفوظ سہولیات فراہم کرنا لازم ہوگا۔

وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے بگ کیٹس کی رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ رجسٹریشن کا مقصد نہ صرف عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے بلکہ ان قیمتی جنگلی حیات کے بہتر تحفظ اور نگرانی کو بھی ممکن بنانا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے بگ کیٹس ڈکلیئر کر کے قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف بگ کیٹس

پڑھیں:

بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اصل دہشت گرد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیشکش کی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے۔
خواجہ آصف نے مزید کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا نے مودی پر دہشت گردی کا الزام لگایا، جس کی اب تک مودی نے کوئی تردید نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے جیسا ڈرامہ ایسے ہی نہیں رچایا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتا ہے تو یہ ایک اچھی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم ابھی خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوئی۔خواجہ آصف نے عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھی بلائی جا سکتی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • احمد بن محمد اشعری قمی کی کتاب "النوادر" کا تعارف
  • تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے
  • بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم
  • نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات اور تدفین آج ہوگی
  •  طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری،وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
  • چولستان میں نایاب گرے بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک
  • بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا