بیرسٹر سیف کی طرف سے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت آج ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ آور ہوا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کو دبانے میں ناکام رہے گا، حقیقت جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، اس حق سے محرومی زیادتی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر سیف پاکستانی چینیلز یوٹیوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف پاکستانی چینیلز یوٹیوب بیرسٹر سیف پر پابندی
پڑھیں:
اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔