شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیرِاعظم نے اپنے دورے میں ازبک صدر سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے ایم او یوز اور معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیرِاعظم اور ازبک صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے ازبک صدر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ازبکستان کے وزیرِاعظم عبداللہ عاریپوف، وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے انہیں الوداع کیا، تاشقند کے میئر، دونوں ممالک کے سفیر بھی تاشقند ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے اپنے دورہ کے دوران ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے اپنے دورے میں ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے ایم او یوز اور معاہدوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیرِاعظم اور ازبک صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے ازبک صدر کے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعظم اور
پڑھیں:
انڈونیشی صدر آج پاکستان پہنچیں گے
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشی صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جبکہ صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔