پرویز الہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔
گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔
احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور احتساب عدالت پرویز ال ہی عدالت نے
پڑھیں:
سابق فرانسیسی صدر کو لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ پر 5 سال قید اور بھاری جرمانہ
فرانس کی ایک فوجداری عدالت نے سابق صدر نکولا سارکوزی کو لیبیا سے مبینہ طور پر غیر قانونی انتخابی فنڈنگ وصول کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے سابق صدر نکولا سارکوزی پر ایک لاکھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2005 سے 2007 کے دوران سارکوزی نے اس وقت کے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے مالی معاونت حاصل کی اور اس کے بدلے سفارتی حمایت فراہم کی تھی۔
اگرچہ عدالت نے اس بات کا کوئی براہِ راست ثبوت نہیں پایا کہ لیبیا سے منتقل ہونے والی رقوم ان کی صدارتی انتخابی مہم میں استعمال ہوئی تھی لیکن پھر بھی انہیں غیر قانونی فنڈنگ کے سلسلے میں مجرم قرار دیدیا گیا۔
تاہم عدالت نے سارکوزی پر عائد دیگر الزامات، بشمول بدعنوانی، غیر قانونی مہم فنڈنگ اور سرکاری رقوم کی ہیرا پھیری سے بری کر دیا۔
یہ سزا اپیل کے حق کے باوجود نافذ العمل ہوگی جس کا مطلب ہے کہ سارکوزی کو ہر صورت جیل جانا پڑے گا۔