’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ڈی آئی خان:
رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔
ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی
سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025ء کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، 24 اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025ء کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔