خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز جنہوں نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا تھا اور وہیں پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں، ولمور اور ولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔
یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں اس وقت شروع ہوا جب ولمور اور ولیمز نے آئی ایس ایس کا سفر کیا۔ بدقسمتی سے، کیپسول میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ناسا نے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دی اور انہیں اسپیس اسٹیشن پر محفوظ طریقے سے رکھا۔
لیکن اب وہ اگلے ہفتے لانچ ہونے والے اسپیس ایکس کیپسول میں زمین پر واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سابق جوبائیڈن انتظامیہ پر خلابازوں کی پرواہ نہ کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے موچکو حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ جاوید عباسی اور 45 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹوں کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ رافع نامی ملزم اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔
مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول جاوید عباسی کے بیٹے پر بھی فائرنگ کی، لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور گلی میں فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم اپنے گھر خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔