جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی جانے والی جعفر ایكسپریس کا ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر بچ نکلا، فون پر اپنے بھائی اور برادر نسبتیوں کو خیریت کی اطلاع بھی دی، ڈرائیور کی فون کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کا آبائی چک 17 چھانگا مانگا میں واقع ہے، امجد یاسین نے اپنے بچ نکلنے کی خبر فون پر کوئٹہ میں اپنے بھائی عامر کو اور برادرنسبتیوں کو دی۔
دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈرائیور امجد یاسین نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور معجزانہ طور دہشت گردوں سے بچ نکلا ہے۔
امجد یاسین کے بھائی اور بہنویوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ امجد یاسین بالکل ٹھیک ہے۔
اس سےقبل سوشل میڈیا پر امجد یاسین کی شہادت کی خبر گردش کررہی تھی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے ہیں اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امجد یاسین
پڑھیں:
وین ڈرائیور ز اورمالکان نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-1
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ممتاز سماجی رہنما شاہد سومرو اور سماجی ورکر فرزانہ قریشی نے ہالا ناکہ وین اسٹاپ والوں کے ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہالا ناکہ اسٹاپ پر وین والوں نے ھالا۔شہدادپور آنے جانے پر من مانہ کرایہ وصول کرتے ہوئے چار والی مسافر سیٹوں پر چار مسافر کو زبردستی بٹھانے پر مجبور کر رہیے ہیں اور آگے کی فرنٹ سیٹ پر لیڈیز بٹھانے سے کرایہ فی سیٹ اگر 150ہے تو وہ دو سیٹ کا چار سو کرایہ وصول کر رہیے ہیں۔ اور اگر اسٹاپ سے وین ھالا یا شہدادپور مقرر اسٹاپ کیلئے روانہ ہوتی ہے لیکن کلینڈر اپنی منانی کرتے ہوئے ان وہن کو جگہ جگہ سے مسافر اٹھاتے ہیں جس دیگر مسافر سخت پریشان ہوتے ہیں اور اگر کرایہ زیادہ لینے والی زیادتی پر پوچھا جائے تو وہ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں آر۔ٹی۔اے سیکرٹری سلیم میمن مسافروں کی ساتھ ہونے والی زیادیتوں پر ہالا ناکہ ان لوکل وینوں کی خلاف بھرپور ایکشن لیں۔