رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔
چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔
چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔
آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور:پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جب کہ بارش کے امکان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔