مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم رضا کو مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام سیمنار

اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے قومی مرکزی کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام پُرمعارف اور روحانی علمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، یہ سعادت مولانا سید شمیم حسین نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض مولانا تطہیر حسین اور مولانا شفاعت حسین نے انجام دیے۔ مہمانِ خصوصی سید نعیم الحسن نقوی تھے، جبکہ مقررین میں مولانا اقبال بہشتی، مولانا احسان اللہ محسنی اور مولانا سید اعوان علی شاہ تھے۔ تمام مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم رضا کو مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبۂ دینیہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ علمی و فکری نشست ایمان افروز اور روحانی فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام سیمنار علماء مکتب اہل بیت

پڑھیں:

محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا