ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
قرضوں کی تسلسل سے ادائیگیوں، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 280روپے سے تجاوز کرگئے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت پر گامزن ہونے سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ممکنہ طور پر منظور ہونے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں بہتری جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 93پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، گذشتہ 4ماہ میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً 1 ارب ڈالر کی کمی اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر11پیسے کے اضافے سے 280روپے 08 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 280روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 280روپے 08پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
رانا بلال: ملتان میں گندم سستی ہونےکےباوجود تندور پر روٹی کی قیمت کم نہ ہو سکی, مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من تک آ گئی۔
100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپےمقرر جبکہ مارکیٹ میں 15 روپےکی فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح نان بھی 15 کی بجائے 20 روپےکامل رہاہے۔شہری کہتے ہیں ایک طرف کاشتکار کا استحصال ہو رہا ہےتودوسری جانب سفید پوش طبقہ بھی مہنگائی کےبوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔حکومتی ہدایات کےباوجود روٹی کی قیمت کم نہیں کی جا سکی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی خاموشی سےعوام مہنگی روٹی خریدنے پرمجبور ہیں۔آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود تندور مالکان روٹی کے نرخ کم کرنےکوتیارنہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔