اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں  یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔

کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔ عدالت کے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی۔ عدالت مطمئن نہیں ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لیں گے۔ بعد ازاں  عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کا واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی لگانے کا عندیہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے اسلام آباد سے ملاقات عدالت نے

پڑھیں:

190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں 30 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دی گئی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے 17 جنوری فیصلے کو سنائے گئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں دائر کی گئی تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کی تھیں. سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی .                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب
  • عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزاﺅں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کا چیف جسٹس ، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران، بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس؛ رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: کیس میں نئی پیش رفت