کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں اہلکار شہید، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔

امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس اہلکار اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے قریب دھماکے اہلکار شہید دھماکے میں میں پولیس

پڑھیں:

راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی

راولپنڈی:

پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان کی نشاندہی کے لئے جانے والے واحد اور سرور جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی