کراچی: ڈیفنس میں عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کون تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔
دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں اسے فلیٹ کی گیلری میں لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: رائے ونڈ میں 35 سالہ خاتون کی پرُاسرار حالت میں تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور:رائے ونڈ کے علاقے واڑہ مانگا روڈ پر ایک گھر سے 35 سالہ خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کنزہ اپنی 16 سالہ بیٹی فضا کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور دونوں مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی فضا فیکٹری سے واپس گھر پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کی لاش زمین پر پڑی دیکھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔