2025-09-18@18:27:28 GMT
تلاش کی گنتی: 832

«کی غیر متزلزل حمایت کو»:

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متنازع صحافی رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہیگ (ن) اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ It’s very sad to see that PML N And Punjab government has started a campaign in support of a sick man. This is a negative message for Sindh province. PML N’s Punjab government wants to divert the attention of public from poor performance in floods, because of inexperience and… pic.twitter.com/PZd9M9VYwQ — Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam)...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ...
    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رضوان رضی نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سندھ میں ڈیموں سے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ رضوان رضی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر #punjabStandsWithRaziDada کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شرجیل میمن نے کہا افسوس ناک بات ہے کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل نے بدھ کے روز برلن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے۔ چانسلر فریڈرش میرس نے اس تنظیم کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر فرینکفرٹ میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کا قیام دوسری عالمی جنگ کے پانچ سال بعد فرینکفرٹ میں عمل میں آیا تھا۔ یہ تنظیم خود کو جرمن یہودی برادری کی سیاسی، سماجی اور مذہبی نمائندہ تصور کرتی ہے۔ اس کونسل کے صدر یوزیف شُسٹر نے کہا، ''جرمنی کو اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح اظہار کرنا چاہیے۔‘‘ شُسٹر نے چانسلر میرس پر زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین: میڈرڈ کی قدامت پسند حکومت نے سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے تعلیمی اداروں میں فلسطین کی حمایت پر خاموشی سے پابندی عائد کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کے  دارالحکومت نے مختلف اسکولوں کو فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے تمام نشانات، جن میں فلسطینی پرچم بھی شامل ہیں، ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں کو غیر سیاسی ہونا چاہیے اور فلسطین کی حمایت ایک سیاسی معاملہ ہے، یہ ہدایات حال ہی میں جاری کی گئی ہیں کیونکہ اس سے قبل میڈرڈ ریجن کے کئی اسکول مہینوں تک فلسطین کے حق میں تقریبات کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔خیال رہےکہ  اسی حکومت نے 2022 میں یوکرین جنگ کے بعد تعلیمی اداروں...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی نے دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوب کامرس اور میجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی ہوئی ہے، دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ہیں، نقص کے ذریعےاٹیکرز گاہکوں کے سیشن ہائی جیک کر سکتے ہیں، اٹیکرز بغير کسی توثیق کے مکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں خرابی سے حساس معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔ ایڈوائزری میں سیشن میں کسی غیر...
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غلام محی الدین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پاس ایک شخص اپنی ماں کی شکایت لے کر پہنچا تو انہوں نے بات سنے بغیر ہی کہا کہ جاؤ جاکر ماں سےمعافی مانگو چاہے سال، 2 سال یا 10 سال لگ جائیں جب تک وہ راضی نہ ہوجائے اس سے معافی مانگتے رہو، تمہاری شکایت کا اور کوئی حل نہیں ہےمیرے پاس۔ ایک بدبخت بندہ اپنی والدہ کے خلاف درخواست لے کر ایا ڈی پی او احمد محی الدین نے بھگا دیا۔ pic.twitter.com/BclOIl3FJU — صحرانورد (@Aadiiroy2) September 15, 2025 ڈی پی او کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے...
    ویب ڈیسک: حکومت نے گیس کی یوٹیلیٹیز اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کیلئے آر ایل این جی پر مبنی ماہانہ ٹیرف پر نئی گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوراً شروع کریں۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے اوگرا اور 2 گیس کمپنیوں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 10 ستمبر کے اجلاس میں نئے کنکشنز پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے، اور ہدایت کی ہے کہ ’نئے صارفین کو آر ایل این جی کسی بھی سبسڈی والے نرخ پر فراہم نہیں کی جائے...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر اُن کے وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ہے.  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حسان نیازی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی تو دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ درخواست پر جو ہائیکورٹ افس اعتراض ہے وہ دور کریں. دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی درخواست پر اعتراض کی سماعت کر رہے ہیں. حسان نیازی کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے ، دو رکنی بنچ نے نشاندہی کی کہ حوالگی کے فیصلے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صدر کی ترجمانی...
    نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ...
    ایشیا کپ 2025 میں دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ کرکٹ کے لحاظ سے تو یکطرفہ رہا، مگر میچ کے بعد پیش آنے والے ایک واقعے نے کھیل کے آداب پر سوال کھڑے کر دیے۔ بھارتی ٹیم نے جیت کے بعد روایتی مصافحہ (Handshake) سے انکار کر دیا اور ڈریسنگ روم لوٹ گئی، جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا۔ چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کیا تھا، جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دباؤ کے تحت یادو نے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ کو سرکاری دفاتر کے ملازمین اور وزیٹرز کیلئے کھول دیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو درپیش پارکنگ کے طویل المدتی مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک سیکریٹریٹ پارکنگ کا ایریا تقریبا 133729مربع فٹ رقبے پر محیط ہے۔ جسمیں بڑی...
    کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آذربائیجان کے ماڈل پر پہلا آسان خدمت سینٹر اسلام آباد میں بنے گا اور پوری کوشش ہوگی کہ 90 روز میں اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جاسکے جہاں شہریوں کو 100 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کی صدارت میں آسان خدمت مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا، جس میں وزارت آئی ٹی، سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ احد چیمہ نے کہا کہ آسان خدمت مرکز میں شہریوں کو 100 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی، ایف بی آر،...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ایک ماہ کا استثنیٰ دینے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، شہر ہوں یا دیہات، ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ Leading from the front!Commendable efforts by Chief Minister Punjab @MaryamNSharif in flood relief operations, joined by the tireless dedication of leadership in KP, Sindh, Gilgit-Baltistan & AJK. This calamity has caused immense suffering, yet our farmers, workers, women &… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 12, 2025 جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی داد کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قدرتی آفت نے بے پناہ مسائل اور چیلنجز کو جنم دیا ہے، تاہم...
    سی ڈی اے کو2 ہفتے میں ریڑھی بانوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن پر توہین عدالت کا کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو دو ہفتوں کے دوران ریڑھی بانوں کو ریگولیرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریڑھی بانوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ ریڑھی بانوں کےکیس کا فیصلہ آنا تھا، پھر اس کیس کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ ایک اسٹے آرڈر موجود ہے کہ کسی ریڑھی بان کو نہ ہٹایا جائے۔ وکیل کے مطابق سی ڈی اے ڈائریکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں کو...
    پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کالا باغ ڈیم سے کی مخالفت کرتے ہوئے اس منصوبے پر تنازعات بڑھانے کا سبب قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔  اجلاس میں پارٹی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنے، ضم اضلاع میں آپریشن کیخلاف اور صوبائی حکومت سے مطالبات پر مبنی قرارداد منظور کی۔ پارٹی قیادت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں ایکشن ان ایڈ اف سول پاور کیخلاف سپریم کورٹ میں زیر التوا آرٹیکل 245 کی اپیل واپس لی جائے اور مکمل سول اتھارٹی بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے بعد درج تمام سیاسی بنیادوں پر بنائے...
    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مملکت نے شام کو 1.65ملین بیرل خام تیل کی فراہمی کیلئے گرانٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے شام کو 1.65ملین بیرل خام تیل کی فراہمی کیلئے گرانٹ جاری کر دی گئی ۔ اس سلسلے میں سی ای او سعودی فنڈ برائے ترقی سلطان المرشد اور شام کے وزیر توانائی محمد البشیر نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس گرانٹ کا مقصد شام کی ریفائنریوں کے آپریشنز کو بڑھانا اور...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن اور ڈرون حملے بند کروائیں، عمران خان کی کے پی حکومت کو ہدایت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین...
    ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کے دوران قطر پر اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ اور ’قطر اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی قومی خودمختاری پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے دوحا میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، قطر کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ واقعہ خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک ’سنجیدہ پیغام‘ ہے۔ دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے اہلکاروں کو محفوظ رہنے کی ہدایایات جاری کی ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں پناہ لیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور...
     خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ؐکی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو اور امدادی اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے امدادی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور بڑھتی ہوئی طغیانی سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے دریاؤں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر  نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
    صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو فوری الرٹ رہنے اور عوام کی حفاظت کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی  ۔ صدرمملکت نے ہدایت کی کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی سطح پر تمام ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں رہیں۔ خاص طور پر نشیبی اور ساحلی علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔  ریلیف مشینری اور عملہ متحرک رکھا جائے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ہر ضلع اور تحصیل میں ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، جب کہ حب ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی...
    پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
    دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد متوقع ہے جس کے باعث سندھ کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تک پہنچنے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ سیہون میں دریائی پٹی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی بندوں کی کمزور جگہوں پر کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا، دریاؤں میں پانی کی...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچایا، جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنی چاہیے۔ معلوم ہوا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ تحریری ہدایت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو ارسال کی، جس میں کہا گیا کہ جنید اکبر پارٹی کے عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ...
    پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے 8ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کردی۔پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی...
    سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں ڈرون حملے اور آپریشن بند کروائیں۔ عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو بتایا، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح یہ بات پھیلائی جارہی ہے کہ عمران خان بہت سخت بیمار ہوگئے ہیں۔ اس لیے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ جیل میں آنے سے انہیں جو گولیاں لگی تھیں، ان سے ان کے بعض پٹھوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر  محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس پر انتظامیہ نے اطراف کی آبادی کو فوری انخلا کا حکم دے دیا۔ جڑواں شہروں میں بارش کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی، جس کے بعد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کے ساتھ الرٹ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے رہنے والے مکینوں کو تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام...
    جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایکسیریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
      محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شہری سیلاب اور دیگر متعلقہ خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے، جو تیزی سے دیگر اضلاع کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی سمیت قریبی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر بارش...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے۔ ترجمان کے مطابق پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھولے گئے جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔ سپیل ویز اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک نہیں پہنچ جاتی۔ کھولنے سے قبل وارننگ کے طور پر سائرن بجائے گئے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سپیل ویز کھلنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت...
    محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع — جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر علاقے شامل ہیں — میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ ان بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب کے اضلاع جیسے ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال اور رحیم یار خان میں بھی 29 تا 31 اگست...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور بڑی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے بند کھولے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ راوی اور شاہدرہ سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی گزر جائے گا، جب کہ ہیڈ قادرآباد میں پانی کی سطح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بند توڑنے سے پہلے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اس بار نہ صرف انسان بلکہ مویشی بھی محفوظ مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں جا کر عوامی مسائل کا براہِ راست جائزہ لیں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اس سلسلے میں 12 وزرا کی مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ وزرا کی ذمہ داریاں اور اضلاع وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے دورے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ بلال یاسین کو ننکانہ صاحب اور قصور کا جائزہ لینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا کے لئے جاری آپریشن تیز کرنے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کے لئے جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے ، متاثرہ علاقوں میں...
    وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی  ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملاقات کی کوشش کر رہی تھیں، مگر مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بالآخر چار ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت تسلی بخش ہے، البتہ ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹم کے جانچ پڑتال اور  تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے  ہم آہنگ اور فیس لیس (faceless)  کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک  کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو  فیس لیس (faceless)  کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ میں کیے جانے والے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینیجمنٹ سسٹم بھی جلد  فعال ہو جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ...
    وفاقی وزیر صحت و مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے نئے صوبے بنانا ناگزیر ہے، یہ خواہش نہیں بلکہ مجبوری بن چکی ہے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر جب صرف آرمی چیف تھے تو انہوں نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نظام حکمرانی بہتر بنانے کے لیے ملک میں مزید صوبے بنانے پڑیں گے۔ ’وی نیوز ایکسکلوسیو‘ میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صوبے بن رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے آگے نہیں بڑھ رہے۔ اگر کوئی اپنے صوبے کا نام نہیں بدلنا چاہتا تو جنوبی سندھ، شمالی سندھ،...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
    تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کے حق میں کیے جانے والے فیصلوں پر سخت وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ حماس نے یورپی رہنماؤں کے فلسطینی ریاست کے حق میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے کے مطالبے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کے استعفے کو بھی سراہا۔ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس نے کہا...
    نو مئی مقدمات؛ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، ہمیں ان دستاویزات کا جائزہ لینا ہے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔  وزیرِ اعظم نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان کی ترسیل، لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے اور لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن کو تیز و مؤثر بنانے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم سے مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی کے میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی ترسیل کی خود نگرانی کی ۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کو خیموں، ادویات،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنی) اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...
    اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورد و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع...
    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ گفتگو میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ، بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایتوزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ وفاقی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈز سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے، جبکہ خیمے، ادویات، اشیائے خورونوش اور دیگر امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر ٹرکوں کے ذریعے فوری روانہ کیا جائے۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت دی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ ہدایات وزیراعظم نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے جائزے کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے بھرپور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورت...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت کی ہے۔ ٹی آر ٹی اردو کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ حالات کا مشاہدہ کر سکیں اور علاقے سے خبریں فراہم کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کے غزہ میں داخلے کے حق میں ہوں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں صحافت ایک بہت خطرناک ذمہ داری ہے لیکن میں چاہوں گا کہ ایسا ہو ۔امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں...
    سٹی 42: یوم آزادی پر صوبائی حکومت  نے  انسانی ہمدردی پر مبنی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ دن کی کمی کردی  ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ساٹھ روزہ تخفیف کی منظوری دے دی،بلوچستان کی تمام جیلوں اور عدالتی حراستی مراکز کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں ساٹھ دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،خصوصی رعایت تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی تاہم اس کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ، محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفیکشن کے مطابق ملکی سلامتی کے خلاف جرائم، دہشت گردی، قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی یا سنگین جرائم کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا،ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف...
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔  وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی...
     کلیم اختر:وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا,ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو دفتری اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی،سرکلر تمام ممبران ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو جاری  کر دیا۔ْ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی ہدایت کی کاپی ارسال کر  دی گئی،تمام دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ہدایت آویزاں کرنے...
    —فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ چار روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب نے ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں نے انتخابات کے حوالے سے مفصل مشاورت کی۔ رانا ثنا اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو انتخابات کی تیاریوں کو جلد مکمل کرنے اور بھرپور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے مناسب امیدواروں کا اعلان کرےگی۔ رانا ثنااللہ نے...
    افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دہشت گردوں کی درانداری کی کوشش ناکام بنادی اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر بڑی تعداد میں خوارج کی نقل وحرکت پکڑی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ضلع ژوب کے علاقے سمباز سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے...
    ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔  الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق  سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لئے صوبوں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے قومی سطح کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55  فیصد ہے، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور اسے معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لئے کردار ادا...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے ایک اور بین الاقوامی نامزدگی موصول ہوئی ہے۔  پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی انہیں نوبل پرائز کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی  تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کی گئی ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہون مینیٹ نے 7 اگست کو نارویجن نوبل کمیٹی کو باقاعدہ خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صرف ذاتی تحسین نہیں بلکہ کمبوڈیا کے عوام کی جانب سے ان کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ ہون مینیٹ نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
    اسلام ٹائمز: ایک طرف امریکی حکام لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ضاحیہ، بعلبک، صور اور لبنان کے دیگر علاقوں میں عوام وسیع پیمانے پر حزب اللہ لبنان کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لبنان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا ہے جس میں بڑے ٹرن آوٹ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ لبنان کو بھی بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا ہے۔ حزب اللہ لبنان اور امل تنظیم کے اتحاد کی گذشتہ طویل عرصے سے مختلف انتخابات میں مسلسل کامیابیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ لبنانی عوام ہر قسم کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات میں اسلامی مزاحمت کی حمایت پر مصر...
    امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...
    سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں ارکان رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے ریاستی درجہ بحال کرنے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔...
    وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مریضوں کیلئے عالمی معیار کا ہسپتال ہوگا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے مختلف بلاکس کو صوبوں سے منسوب کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس...