2025-05-23@03:08:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2521

«چار روزہ جنگ»:

    محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مئی کو غروب آفتاب 7 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، ملک میں مطلع زیادہ تر صاف ہوگا لیکن چاند کی عمر کم ہونے کے باعث رویت ہلال کا امکان نہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو ہوگا، پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند 27 مئی (بروز منگل) 29 ذیقعد کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ذی...
    اسلام آ باد: اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان(ایچ ای سی) کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیا القیوم کی برطرفی کے ساتھ ہی متنازع تعیناتیوں کا معاملہ اور سینئر افسر کے اعتراضات سامنے آیا ہے۔ مشیر منصوبہ بندی مظہر سعید کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیے جانے پر سینیئر ترین افسر کے اعتراضات سامنے آگئے ہیں جس سے یہ  معاملہ متنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکشن کے ایک ڈرائیور آصف کیانی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا  کہ مقرر کیے گئے سپروائزر ایچ ای سی کی ایک اعلیٰ شخصیت کے ڈرائیور ہیں۔ علاوہ ازیں سیکریٹریٹ کے سب سے سینیئر ترین افسر گریڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب نیٹو کے رہنما آئندہ ماہ ایک ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد یہ ہے کہ نیٹو کی صلاحیتوں میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے نئے اہداف طے کیے جا سکیں اور اس سوال کا جواب تلاش کیا جا سکے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں نیٹو کے رکن ممالک کو دفاع پر کتنا خرچ کرنا چاہیے۔ جرمن چانسلر کا اپنی فوج کو ’یورپ کی مضبوط ترین روایتی فوج‘ بنانے کا عزم جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں...
    چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد  WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور...
    دوحہ(نیوز ڈیسک)قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔ قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی...
    بیجنگ : چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے  میں شریک ہیں۔  موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے  چھ سیشنز  میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار  سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ،  اور تقریباً 1لاکھ   تاجروں کو راغب کیا گیا ہے  ، جو...
    — فائل فوٹو لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیاگوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ائیر مارشل جواد سعید کی کورٹ مارشل کی کارروائی اور چارج شیٹ کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  بھارتی بالا کورٹ حملے کے بعد 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے چھ ایئر سٹرائیکس کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن کے انچارج سابق ائیر مارشل جواد سعید پر حساس معلومات شیئر کرنے پر کورٹ مارشل سزا کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ائیر فورس حکام کی جانب سے سابق ائیر مارشل جواد سعید کو کورٹ مارشل کی کاروائی اور چارج شیٹ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے ریکارڈ فراہمی کی عدالتی نظیریں پیش کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عبدالوحید ایڈوکیٹ...
    ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔ ان کے مطابق چاند کی شرعی رویت کے لیے عمر کا کم از کم 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مئی کو ملک بھر میں مطلع زیادہ تر صاف رہے گا...
    کراچی (اوصاف نیوز)بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے ’اے آئی ورژن’ نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ ،چارلس اور پیوٹن کو 2025میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔ وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ 26 نومبر احتجاج: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں
    پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے. سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بجکر 2 منٹ پر ہو گی جبکہ 27 مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہو گی۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بھی 27 مئی کو چاند کے نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔
    سپارکو نے پیشنگوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی ۔پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے سائنسی تجزیوں، فلکیاتی  اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر ذالحجہ 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی 27 مئی  2025 (29 ذیقعد)کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیںکیونکہ غروبِ آفتاب اور چاند میں...
    — فائل فوٹو  پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذی الحج کا آغاز 29 مئی 2025ء سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔سپارکو کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی اور چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
    پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نیا باب اس وقت رقم ہوا جب جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ ترقی صرف ایک عہدے کی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک نظریے، ایک استقامت، ایک جذبے اور ایک عزم کی توثیق ہے۔ جنرل عاصم منیر نے جس تدبر، بصیرت اور حب الوطنی سے پاک فوج کی قیادت کی ہے، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دشمنانِ وطن کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ پاکستان کی فوج صرف وردی میں ملبوس افراد کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی قلعہ ہے، جو ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔جنرل عاصم منیر کی عسکری بصیرت نے پاکستان کو...
    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 جون 2025 ( بروز ہفتہ) کو پاکستان میں ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر ہوگی۔ سپارکو کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی، 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی...
    سپارکو نے بھی ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے متعلق پیش گوئی کردی۔ اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔ سپارکو نے کہا کہ 27 مئی  2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو  نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں،  اس تناظر میں یکم ذوالحجہ  29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کے اہلِ خانہ اور وکیل نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کا بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ اب بھی معمول سے زیادہ ہے، جبکہ گزشتہ روز ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ رپورٹس دیکھے بغیر ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ خاندان کی جانب سے بھی خدشات ظاہر کیے...
    خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے فلکیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند سے متعلق سائنسی تجزیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ذوالحجہ کا نیا چاند 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق صبح 08 بج کر 02 منٹ پر پیدا ہوگا۔ سائنسدانوں کے مطابق 27 مئی 2025 کو جب سورج غروب ہوگا تو چاند کی عمر قریباً 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی۔ تاہم، سائنسی تجزیہ کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی، روشنی اور افق سے فاصلہ اتنا کم ہوگا کہ بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ ان سائنسی شواہد...
    فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب کو انتہائی سخت الفاظ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔ میں نینوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں مورخہ22مئی 2025(بروز جمعرات) صبح 10:00 سے دن 12:00 بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل بمقام آئیسکو ایف الیون سب ڈویژن ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو ظفر الحق روڈ سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام آئیسکو مورگاہ سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو...
    عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا...
    وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...
    ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔  وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دوسری جانب ماہر فلکیات نے...
    دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
    صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔صدر آصف زرداری نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے،پ اکستان میں بھارتی اسپانسپرڈدہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے بتایا کہ آج صبح "آرمی پبلک اسکول کی بس میں مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔" بس میں تقریباﹰ چالیس بچے سوار تھے۔ پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی جعلی تصویر کو لیکر بھڑک اُٹھیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز شریک مالک و اداکارہ پریتی زنٹا نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی کو گلے لگا رہی ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نیوز چینلز بھی اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر استعمال کررہے ہیں اور انہیں خبروں میں چلارہے ہیں۔ مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق...
    ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے” نے پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس کی مدد سے ضلع پلوامہ میں پامپور کے علاقے فرستہ بل میں اویس فیروز میر کی کئی مرلے کی زمین ضبط کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ نے مقامی آبادی کی جائیدادوں پر قبضے کی مہم کو تیز کرتے ہوئے مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے” نے پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی پولیس کی مدد سے ضلع پلوامہ میں پامپور کے علاقے فرستہ بل میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ داران...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم  شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے  ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) اس معاہدے کی منظوری جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوسرے روز عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیر حاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ وبائی امراض سے متعلق عالمی معاہدہ: ’ناکامی کوئی آپشن نہیں‘ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے معاہدے کو منظوری ملنے کے بعد کہا، "اس معاہدے کے ساتھ ہم تاریخ کی کسی بھی نسل کے مقابلے میں...
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
    ہم متحد ہیں ،جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائ، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔اْنہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال...
    خوبصورت جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کو واسع چودھری نے لکھا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی مقبول زمانہ جوڑی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فلم کا پروموشنل گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں گانے پر شاندار رقص کرکے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا...
    چین اور روس چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں جو چاند کے جنوبی قطب میں تحقیق اور دریافت کے کاموں کے لیے توانائی کی ضرورت پوری کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے اشتراک سے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سنہ 2035 تک مکمل کیا جائے گا۔ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے...
    ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے دنیا کو مہلک بیماریوں کی آئندہ ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر تحفظ دینے کا تاریخی معاہدہ منظور کر لیا جس کی بدولت تمام ممالک شہریوں کو ہنگامی طبی حالات میں تشخیص، علاج معالجے اور ویکسین تک مساوی رسائی میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ اس معاہدے کی منظوری سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اسمبلی کے دوسرے روز دی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیرحاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکا نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پشاور سے خبر رساں ایجنسی اے پی کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی اکابرین نے منگل کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ایک مبینہ ڈرون حملے میں چار بچے لقمہ اجل بن گئے۔ اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو میر علی میں ہونے...
      اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔ فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے دنیا کو مہلک بیماریوں کی آئندہ ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر تحفظ دینے کا تاریخی معاہدہ منظور کر لیا ہے جس کی بدولت تمام ممالک کے تمام لوگوں کو ہنگامی طبی حالات میں تشخیص، علاج معالجے اور ویکسین تک مساوی رسائی میسر آئے گی۔اس معاہدے کی منظوری سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اسمبلی کے دوسرے روز عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیرحاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری...
    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 3ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 244ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے بڑھ کر دو لاکھ 93 ہزار 895 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 410 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 923روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
    لیل، فرانس: فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران بحرِ مانش (English Channel) میں کشتی ٹوٹنے سے ایک تارک وطن ہلاک ہو گیا جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ فرانسیسی میرٹائم پریفیچر کے مطابق، 61 افراد کو حادثے کے بعد بچا لیا گیا۔ پیر کی سہ پہر مزید بتایا گیا کہ اتوار کو دو الگ واقعات میں 139 تارکین وطن کو بھی شمالی فرانس کے ساحل سے ریسکیو کیا گیا۔ حکام کے مطابق، پیر کی صبح 2:30 بجے واقعے کی اطلاع ملی جس کے بعد فرانسیسی ریسکیو کشتی، برطانوی امدادی جہازوں اور فرانسیسی نیوی کے ہیلی کاپٹر کو متحرک کیا گیا۔ بچائے گئے افراد میں ایک بچہ اور اس کی ماں...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ...
    ---فائل فوٹو  ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان...
    فواد عباسی مظفرآباد آزاد کشمیر کا دارالحکومت ہے، بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلا میزائل مظفرآباد کی مسجد پر داغا گیا، لیکن شہر کے باسی بلاخوف و خطر زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔ رات گئے بھی شہری اپر اڈا لاک چوک میں چائے خانوں پر بیٹھے روزمرہ کے حالات پر بات چیت کررہے ہوتے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کا میزائل حملہ بھارتی دھمکیاں چائے خانوں پر رش شہری مظفرآباد وی نیوز
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) چین اور روس سن 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے روس کی خلائی ایجنسی روس کوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا اور یہ چاند پر طویل مدتی دریافت اور سائنسی تحقیق کو قابل بنانے کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے، جو سن 2027 سے "گیٹ وے" کے نام سے مدار والے...
    اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔ فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کی پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے بتایا کہ 28 مئی کو غروب آفتاب...
    چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی کنکریٹ پورنگ کا آغاز کردیا، ڈیم منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیز خیبرپختونخواہ میںدریائے سوات پر زیر تعمیرمہمند ڈیم پروجیکٹ آئندہ برس مکمل کر لیا جائے گا،چینی اخبار ڈیلی ساؤتھ چائنا مارننگ کی رپورٹ بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیم منصوبوں پر کام تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی مبینہ کوششوں کو دیکھتے ہوئے چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں جاری ڈیم منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چائنہ انرجی انجنیئرنگ کارپوریشن نے خیبرپختونخواہ میں زیر تعمیر مہمند ڈیم کی...
    ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ...
    ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ سعودی عرب میں حج 5 جون، عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے پاکستان کا جھنڈا...
    سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے فائنل ہونے والے تین امیدوار ڈاکٹر فتح محمد مری،خلیل الرحمان کمباٹی اور  طارق رحیم سومرو۔ سندھ کی دوسری بڑی یونیورسٹی جامعہ سندھ (یونیورسٹی آف سندھ) کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری پہلے، موجودہ قائم مقام وائس چانسلر خلیل الرحمان کمباٹی دوسرے اور انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے ریکٹر طارق رحیم سومرو تیسرے نمبر پر ہیں۔یہ تین نام کلیئرنس کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ان تینوں امیدواروں کے انٹرویو کر کے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔ جامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدے کےلیے انٹرویوز...
    بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔  انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء) ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی، ملک میں ماہ ذیقعدہ کا 30 ایام کے بعد اختتام ہونے کا امکان ، عید قربان جون کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو...
    آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے معزز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے 21مئی 2025 (بروز بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور مئوثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ معزز صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO...
    پچھلے چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والا ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایج گزشتہ ہفتے لانچ کے بعد سے ہی صارفین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم، فون کی ریلیز مئی کے آخر میں متوقع ہے۔ عوامی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی اس فون نے ٹاپ ٹرینڈنگ چارٹ میں سام سنگ کے گلیکسی اے 56 سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بانی پی ٹی آئی بنی گالہ منتقلی پاکستان بھارت جنگ عمران خان عمران خان رہائی مودی سرپرائز نجم سیٹھی کی خبر وی نیوز
    ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب میں حج 5 جون اور عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 27 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور ملک بھر میں 28مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہو گی اور 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35گھنٹے سے زائد ہو گی۔ کویت کی...
    ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی.28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی. 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہے۔پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں.  واضح رہے کہ ذوالحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
    کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگائیمویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی. مختلف جانوروں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ہر سال کی طرح رواں سال بھی ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی ہیں. جس میں اونٹ،بیل،بکروں،بچھیا اور بچھڑوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔راجن پور،رحیم یار خان، نوشہروفیروز اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے مزید جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔کشمور سے ایک بیوپاری 78 خوبصورت جانور لے کر مویشی  منڈی پہنچا ہے جبکہ نوشہروفیرز ہالانی سے بھی قربانی کے لیے100 خوبصورت جانور مویشی منڈی لائے گئے ہیں۔ چولستانی نسل کے 60 سے 70 خوبصورت بچھڑے بھی آج...
    صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کیلئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے...
    صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کیلئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے...
    ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ 16 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔ اس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا...
    سٹی 42 : پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات سامنے آئے ہیں، ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے اس حوالے سے پیش گوئی کردی ۔  ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ۔  ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کا واضح امکانات ہیں، البتہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی  ماہر فلکیات نے پیش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قومی امکانات ہیں،ماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہےکہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں،27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی،28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی،ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ تاہم عیدالاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔ مزیدپڑھیں:قسطوں پر انرجی سیور پنکھے، عوام کے لیے بڑی خوشخبری
    ---فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سندھ کے وزراء کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) کار بم دھماکے کا یہ واقعہ اتوار کی شب قلعہ عبداللہ کے علاقے میں ہوا۔ بلوچستان کا یہ علاقہ افغانستان سے متصل ہے۔ مقامی ڈپٹی کمشنر عبداللہ ریاض نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دھماکے سے متعدد دکانوں اور ایک قریبی عمارت کی بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں نیم فوجی دستوں کے اہلکار موجود تھے ۔ تاحال کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میںبلوچ علیحدگی پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک...
    روسکوسموس کے مطابق یہ قمری تحقیقاتی اسٹیشن چاند کے جنوبی قطب پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں اب تک 17 ممالک شراکت دار بن چکے ہیں جن میں مصر، پاکستان، وینزویلا، تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دو ایشائی عالمی طاقتوں روس اور چین نے چاند پر مشترکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے اور اسے چلانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ پلانٹ 2036 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ بیجنگ اور ماسکو کی قیادت میں قائم کیے جانے والے مستقل قمری بیس انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کو توانائی فراہم کرے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ناسا نے اپنے مجوزہ 2026 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں...
    روسکوسموس کے مطابق یہ قمری تحقیقاتی اسٹیشن چاند کے جنوبی قطب پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں اب تک 17 ممالک شراکت دار بن چکے ہیں جن میں مصر، پاکستان، وینزویلا، تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دو ایشائی عالمی طاقتوں روس اور چین نے چاند پر مشترکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے اور اسے چلانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ پلانٹ 2036 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ بیجنگ اور ماسکو کی قیادت میں قائم کیے جانے والے مستقل قمری بیس انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کو توانائی فراہم کرے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ناسا نے اپنے مجوزہ 2026 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں...
    امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی 21 لاکھ کی آبادی قحط کا شکار ہو سکتی ہے، اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد 10 ہفتوں سے جاری غزہ کی ناکہ بندی پر اسرائیل نے غزہ میں خوراک کی ضروری مقدار محدود پیمانے پر پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کے اس بیان...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، جہاں چینی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں(ای وی)کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔دورے کے دوران چیری کے چیئرمین این توگیو نے پاکستانی وزرا کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، کار اور ٹرک رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام جدید ہو...
    روس اور چین نے چاند پر مشترکہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بنانے اور اسے چلانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ پلانٹ 2036 تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور یہ بیجنگ اور ماسکو کی قیادت میں قائم کیے جانے والے مستقل قمری بیس ”انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن“ (ILRS) کو توانائی فراہم کرے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ناسا نے اپنے مجوزہ 2026 کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں ”گیٹ وے مشن“ کے نام سے چاند کے گرد ایک خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس چین اور روس کا مشترکہ خلائی منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ روس کے خلائی ادارے ”روسکوسموس“ کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اس شکست کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے مرحلے تک پہنچے بغیر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کی ووجہ سے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقسان پر 149 رنز بنا لیے۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے محض 3.4 اوورز میں 54 رنز کی شراکت داری کی۔ جواب میں پشاور زلمی نے 150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 128 رنز بناسکی۔ اس...
    پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی نے تباہی مچادی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرنے  سے دو اور رانوگڑھی میں دیوار کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت ، دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے 12 افراد ذخمی ہوگئے۔...
    متاثرین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی، بہتر ہوتا اگر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جاتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے مشہور مقام "چار مینار" کے قریب آج ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کی واردات پیش آئی جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سانحہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں چارمینار قریب گلزار حوض علاقہ میں واقعہ ایک عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے خوفناک حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ لڑکا اور...
    بھارت کے خلائی ادارے کی جانب سے ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ کو خلا کے مدار میں داخل کرنے کا مشن ناکام ہوگیا ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے مشن کی ناکامی تصدیق کردی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں کرسکا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت چاند پر پہنچ گیا، چندریان 3 کی جنوبی حصے تک کامیاب رسائی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 18 مئی کی صبح جنوبی بھارت کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی- سی 61 راکٹ کے ذریعے ای او ایس-09 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا، تاہم یہ مشن ناکام ہوگیا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سربراہ وی...
      واشنگٹن : امریکی  میگزین نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا ” کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  چائنا فلم جوائنٹ بوتھ  سے “چینی فلموں کی  توانائی   کا مظاہرہ “۔ مضمون کے مطابق، چائنا فلم جوائنٹ بوتھ کا مقصد دنیا کو زیادہ متنوع انداز میں چینی فلموں کا متحرک پن اور توانائی دکھانا اور چینی فلم سازوں اور غیر ملکی وسائل کے انضمام کو فروغ دینا ہے. رواں سال  ” “نیژا  2 “” سمیت 180 سے زائد چینی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ بوتھ پر، بہت سے بین الاقوامی خریداروں نے  چینی فلموں کے بیرون ملک  اجراء  کے حقوق میں گہری دلچسپی ظاہر کی، اور بڑی تعداد میں  بین الاقوامی فلم پروڈیوسر بھی مشاورت...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری تصویروں کےلیے مشہور سارہ خان نے اس بار خبروں میں جگہ اپنی کسی ڈرامے سے نہیں بلکہ اپنے خیالات سے بنائی ہے۔نجی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ نے خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں...
    یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
    پاکستان اوربھارت کےمابین مختصردورانئے کی جنگ ہوئی۔اس جنگ میں بھارت کو دنیا بھرمیں ذلت اورتاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ امریکہ، چین، سعودی عرب،قطر اورترکی سیز فائر کے لئےکردار ادا نہ کرتے تو شاید بھارت کا باجا بج جاتا۔دیکھا جائےتوپاکستان اور بھارت دشمنی کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں جو کم از کم سات دہائیوں پرمحیط ہے۔چارجنگیں بھی لڑچکے ہیں جو کنٹرول لائن،ورکنگ بانڈری اور کارگل کے محاذوں پر لڑی گئیں۔ان میں 65 اور 71 کی جنگیں تاریخی اور کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔بھارت ایک ایسا مکار دشمن ہےجس نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا اورپاکستان کو مٹانے کی کوشش کی لیکن جو ملک ایک ہمہ گیر آزادی کی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آیا ہو۔جس کا مقصد ہی برصغیر ایشیا...