2025-11-19@04:32:06 GMT
تلاش کی گنتی: 5495
«سنی اتحاد کونسل کی»:
دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔ حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکے ہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان اور امریکہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے سپریم کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید نے کی وفد نے عدالت کے ججز سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس ار دیگر ججز کو مبارکباد دی۔
بلاک جے سی 191پرغیر قانونی پیٹرول پمپ کے نمائشی انہدام کے بعد دوبارہ تعمیر بلاک ٹی C9پر دکانیں اور کمرشل عمارت تعمیر ،افسران اور مافیا کے درمیان ملی بھگت ضلع وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے رہائشی علاقوں میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اقدامات ’’نمائشی‘‘ثابت ہو رہے ہیں۔بلاک جے کے سی 191 پر واقع رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف گزشتہ ہفتے کی گئی کارروائی محض ’’دکھاوے ‘‘تک محدود رہی،زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے نمائشی توڑ پھوڑ آفس کی دیوار کے اوپری حصے میں کی۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد پیٹرول پمپ کے ڈھانچے...
چین کی حکومت نے نوجوانوں میں شادی کے رجحان میں اضافے اور بچوں کی پیدائش کو فروغ دینے کے لیے پُرکشش اعلانات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم ترین شرح پیدائش سے نبرد آزما چین نے اپنی پالیسیوں میں تاریخی تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی صرف ایک بچے کی پیدائش کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے تاکہ ملک میں نوجوانوں کی شرح میں اضافہ ہو۔ تاہم اب چین کے شہر نِنگبو کی انتظامیہ نے نوجوان جوڑوں کے لیے ایک اور پُرکشش پیشکش کی ہے جس میں 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی کرنے والوں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر تک شادی کرنے...
فائل فوٹو نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔
ماسکو (ویب ڈیسکی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دیگر ممالک سربراہان بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تنظیم کو مزید فروغ دینے اور ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات...
چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب کے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران و فیکلٹی نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی مینجمنٹ سروسز کے ساتویں پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ظفر اقبال نے پی ایم ایس افسران کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی۔ افسران کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان اور زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے...
شاہدسپرا:لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کے دوران رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔ نومبر میں مجموعی طور پر 2400 نادہندگان سے واجبات وصول کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل سرکل: 368 نادہندگان سے 1 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی،ایسٹرن سرکل: 134 نادہندگان سے 48 لاکھ 60 ہزار روپے،سدرن سرکل: 2 نادہندگان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے،شیخوپورہ سرکل: 218 نادہندگان سے 49 لاکھ 50 ہزار روپے،قصور سرکل 1343 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار روپے سب سے بڑی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل 132 نادہندگان سے 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ صوبہ بھر میں...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔نیٹلی بیکر نے ملاقات کے دوران اسلام آباد دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔قائم مقام امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملے سے جڑے تمام...
امریکی ماحولیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کو شدید موسمیاتی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔ پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ 2050 تک ملک میں سیلاب، شدید بارشوں اور خشک سالی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف موسم کو بدل رہی ہے بلکہ صحت، خوراک، زراعت، پانی اور روزمرہ زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرے گی۔ بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے گفتگو میں کہا کہ “ماحولیاتی تبدیلی نے تقریریں نہیں سننی، اسے اپنا کام کرنا ہے اور اس کا اثر ہر شخص پر پڑے گا”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ...
لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-9 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیحق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر عثمان نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن وہ باتیں کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لسانیت کا راگ الاپنے سے پہلے پیپلز پارٹی یہ بتائے کہ گزشتہ پندرہ برس میں سندھ کے شہری علاقوں کو تباہی کے سوا کیا دیا؟ کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہری علاقے آج جس حالت میں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کی بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی تعصب کا سیدھا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، یہ پیپلز پارٹی ہے جو ہمیشہ سے سندھ کو شہری و دیہی...
وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما محمد حنیف عباسی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے۔ حنیف عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہہ دینا کہ تمام مساجد اور مدارس غیر قانونی یا قبضے کی زمین پر قائم ہیں، کافی نہیں ہے اس کو ثابت بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے‘۔ خواجہ آصف صاحب کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں مدارس غیر قانونی جگہوں پر...
عالمی سطح پر کینیڈا کی جانب سے خالصتان کی حمایت کیے جانے سے قابض مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گُرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت ملنے سے 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔ انہوں...
ویب ڈیسک :اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ امن وامان کا قیام سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سارا دن مخالفین کے خلاف کیسز بنانے اور ناجائز آئینی ترامیم کرنے میں مصروف ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس نے کہاکہ یہ ملک میں باہرنکلنےکاوقت ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو بچایا جا سکے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وکلا نے...
اسلام آباد: پاکستان میں چارممالک آسٹریلیا،ماریشس،ڈنمارک،امارات کے نئے سفیر تعینات کردیئے گئے ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے...
نائب ایرانی صدر کیساتھ ملاقات میں روسی وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدہ گذشتہ ماہ سے باضابطہ طور پر نافذ ہو چکا ہے اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین نے نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ماسکو "دوستی، اچھی ہمسائیگی، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے مفادات'' پر مبنی اصولوں پر، روس ایران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس (TASS) کے مطابق، میخائل میشوستین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، وہ جاری سال اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے جون سے ستمبر 2025 کے دوران آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع تفصیلات جاری کر دی ہیں، قومی معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب کہ جی ڈی پی اور زرعی شرحِ نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ میں 0.3 سے 0.7 فیصد تک کمی کا امکان ہے، جس کے بعد مجموعی شرح نمو 4.2 فیصد سے گھٹ کر 3.5 فیصد تک آنے کا خدشہ ہے۔حکومت کے مطابق اس سال آنے والے سیلاب نے مہنگائی پر بھی براہِ راست اثر ڈالا، اور اگست...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جون تا ستمبر دوہزارپچیس کے سیلاب سے معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، جی ڈی پی اور زرعی شرح نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق جون تا ستمبر دوہزارپچیس سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو میں اعشاریہ تین سے اعشاریہ سات فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی مجموعی شرح چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد تک آ سکتی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔ ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔ مزید پڑھیں: سعودی شہزادی ریما کے وہ اقدامات جو عالمی سفارتکاری کو نیا رخ دے رہے ہیں صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر نے...
کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے نومنتخب تحصیل صدر سید ظل حسنین شاہ کو مبارکباد دی اور پروگرام کے اختتام پر قومی سلامتی، امن و امان، اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدرو پرنسپل جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے منعقدہ کنونشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں شیعہ علما کونسل کے صوبائی ، ضلعی اور علاقائی رہنما موجود تھے ،ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدرمولانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ...
فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔الیکشن کمشن کے مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی...
سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔...
—فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
عدالتی فیصلے سے قبل بنگلادیش کی برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حامیوں کے نام آڈیو پیغام جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیراعظم نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے نام جاری آڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور میں ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ آڈیو پیغام میں عوامی لیگ کی 78 سالہ رہنما نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی زیرقیادت عبوری حکومت پر ان کی جماعت کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بنگلادیش کا آئین...
لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کائونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر سٹیکرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی، دہشت گرد نے اس سے قبل 26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا اور ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر 26 نمبر چونگی پہنچے تھے، ڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے...
ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل نے ہفتہ کی شب رپورٹ کیا تھا کہ صہیونی ذرائع کے مطابق تل ابیب کو سعودی عرب کو ایف 35 طیارے دینے پر اصولی اعتراض نہیں، مگر یہ سودا نارمل تعلقات سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کی جانب سے جدید ایف 35 جنگی طیاروں کی سعودی عرب کو فروخت کی مخالفت نہیں کرتا، لیکن اس معاملے پر چند لازمی شرائط عائد کی گئی ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ طیارے مغربی سعودیہ میں تعینات نہ کیے جائیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت صرف اس صورت میں ممکن ہے، جب...
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’ اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے...
نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6...
پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ ہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: عراق انتخابات، عوام کی جیت مہمان تجزیہ نگار: انجنیئر سید علی رضا نقوی میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو خلاصہ گفتگو و اہم نکات: عراق میں ہونے والے یہ چھٹے پارلیمانی انتخابات تھے ٹرن آؤٹ توقع سے زیادہ رہا شیعہ، سنی اور کرد علاقوں میں ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر پُرامن رہا الیکشن کمیشن: نتائج کا اعلان...
خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) کچہری میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی، دہشت گرد نے اس سے قبل چھبیس نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا اور ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں رپوش ہوگئے تھے،پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر 26 نمبر چونگی پہنچے تھے، ڈھوک پراچہ میں منظم...
امانت گشکوری :وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی۔ آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سنیں گے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2رکنی بنچ کورٹ تین میں مقدمات سنے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا جس کے بعد فیروز کی موجودہ اہلیہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ علیزہ سلطان نے کمنٹ میں لکھا ’براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں‘۔ مذکورہ کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ ’پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر بری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبرٹو میں مقدمات سنیں گے،جسٹس عامرفاروق ، جسٹس کے کے آغاپر مشتمل بنچ کورٹ روم نمبر3میں سماعت کرے گا۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کی ہرگز اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ضروری دستاویزات کے کسی مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور عمل کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔دونوں وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ چوہدری سالک حسین نے پروٹوکراسٹیکرز کی جانچ پڑتال کی اور ایک نوجوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ نے تقریباً 12 گھنٹے تک ہوائی جہاز میں روک کر رکھنے کے بعد بالآخر 153 فلسطینی کو طیارے سے اترنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کو لے کر آنے والا یہ طیارہ او آر ٹمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، تاہم امیگریشن حکام نے مسافروں کو باہر جانے سے روک دیا کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر روانگی کی لازمی مہر موجود نہیں تھی۔ اسی وجہ سے تمام افراد کو گھنٹوں تک جہاز کے اندر ہی رہنا پڑا۔بعد ازاں ایک مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے مسافروں کو عارضی رہائش فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد جنوبی افریقہ کے محکمہ داخلہ نے انہیں طیارے سے باہر آنے کی اجازت دے دی۔جنوبی افریقی صدر نے...
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین...
حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا۔ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پربرقرار رکھی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر موجود تھیں۔ دوروان ملاقات...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی...
حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 6روپے مہنگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پربرقرار رکھی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری مزید :
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کردیا گیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پربرقرار رکھی گئی ہے۔ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل 6روپے مہنگا وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی اسلام آباد:… pic.twitter.com/3BwCwP1KP3 — PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2025 ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی تہران میں ہزاروں افراد نے مسجد میں جمع ہوکر بارش کے لیے دعائیں کیں، کیونکہ ایران دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت میں اس سال بارش کا ریکارڈ ایک صدی میں سب سے کم رہا ہے، اور ایران کے نصف صوبوں میں مہینوں سے ایک قطرہ بھی بارش نہیں ہوئی۔پانی کی کمی کے پیش نظر، حکومت نے تہران کی ایک کروڑ کی آبادی کے لیے پانی کی سپلائی کو وقفے وقفے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ استعمال محدود کیا جا سکے۔جمعہ کے روز مرد و خواتین ایرانی دارالحکومت کی امام زادہ صالح مسجد میں جمع ہوئے اور رب کے حضور بارش...
وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
پاکستانی اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ مردوں کو بھی اپنے احساسات کے اظہار کی اجازت ملنی چاہیے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں جنید خان نے بتایا کہ جب وہ گھر پر اپنے ہی کنسرٹ کی ویڈیو دیکھ رہے تھے تو انہیں احساس ہوا کہ وہ مدتوں سے اپنے جذبات دبا کر رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ خود کو آزاد چھوڑیں گے کیونکہ جذبات کا اظہار کمزوری نہیں بلکہ انسان ہونے کی دلیل ہے۔ جنید خان کے مطابق ہمارے معاشرے میں مردوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے احساسات چھپائیں تاکہ کمزور نہ سمجھے جائیں، لیکن بعض اوقات اپنے دل کی بات کہنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا...
بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔ 37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف خلاف کارروائی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کردیں کہ دہشت گردوں کے...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیئے گئے، ان دونوں اعتراضات سے دیگر...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے امتحانی نظام میں ایک اہم تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو روایتی طریقہ کار سے نکال کر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسسمنٹ کے مرحلے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ای مارکنگ کے منصوبے کی باقاعدہ لانچنگ 4 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگی، جہاں پورے ملک سے 29 مختلف تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ آئی بی سی سی کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔اس تقریب کا مقصد نہ صرف ای مارکنگ کے جدید نظام کا باضابطہ آغاز کرنا ہے بلکہ سندھ میں امتحانی عمل کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا بھی ہے۔وفاقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ رات گئے غیر معمولی ہلچل کا مرکز بن گئی، جہاں اہم شخصیات کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اور چیف کمشنر رات گئے ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے اہم ملاقات کی۔ اس اچانک آمد نے عدالت کے اندرونی ماحول میں غیر معمولی سنجیدگی پیدا کردی اور عدالت کے مرکزی حصے میں کچھ دیر تک ہلچل برقرار رہی۔اہلِکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت اور اضافی سیکورٹی نے اس واقعے کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی ہائی کورٹ میں موجود تھے، جب دونوں...
سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لیے کم خرچ میں دنیا دیکھنے کے وسیع موقع موجود ہیں، ان میں چند اہم اور قابلِ ذکر ممالک شامل ہیں جو نہ صرف ثقافتی لحاظ سے دلچسپ ہیں بلکہ ویزا کے لحاظ سے بھی نسبتاً آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔ ایران پاکستانی مسافروں کے لیے سب سے سستا اور قریبی ملک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش، کھانا، اور آمدورفت کے اخراجات بہت کم ہیں۔ ایران کی تاریخی مساجد، بازار، اور پرانی تہذیب سے تعلق رکھنے والی عمارات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ یومیہ اخراجات عموماً 25 سے 40 امریکی ڈالر (تقریباً 7,000 سے 11,000 پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ویزا کے لیے اگرچہ کچھ شرائط ہیں، لیکن عمومی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو خود کش دھماکہ ہوا ہے اس کے مجرموں تک پہنچ چکے ہیں، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے ہلچل دیکھی گئی جہاں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی اور چیف کمشنر بھی وہاں پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی رات گئے ہائی کورٹ میں موجود تھے جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر آئے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان حلف اٹھانے کے بعد باقی ججوں سے حلف لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا...
کراچی: وفاق کی مدد سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ اسسمنٹ کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے، ای مارکنگ اسسمنٹ کی "لانچنگ" 4 دسمبر کو کراچی میں کی جارہی ہے جس میں ملک بھر سے 29 تعلیمی بورڈز کے سربراہان اور آئی بی سی سی کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فیڈرل تعلیمی بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو "ای مارکننگ اور اس متعلق اسکیننگ، بار کوڈ ،کیو آر کوڈ اور marking criteria " سے متعلق تمام سوفٹ ویئر حوالے کرے گا جس کا استعمال 2026 کے امتحانات میں ہوسکے گا۔ ادھر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر امتحانات کی "ای مارکننگ اور نتائج کی ڈیجیٹلائزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ خاں نے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے ججز کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ججز قابلِ احترام ہیں، تاہم ان کے استعفے کے پیچھے سیاسی اور ذاتی ایجنڈے کارفرما تھے۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ مستعفی ججز نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں اور ان کے استعفے میں یہ وضاحت شامل نہیں تھی کہ کس طرح 27ویں آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق، یہ استدلال ججز کے موقف کی بنیاد نہیں بنتا۔وزیرِ اعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: حکومت برطانیہ نے سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نایاب باقیات سمیت دیگر نوواردات کا مجموعہ بھی ضبط کر لیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرکزی حکام نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی تاجر سے کروڑوں پاو¿نڈ مالیت کی ڈائنوسار کی نایاب ہڈیاں، لندن میں 9 فلیٹوں اور چینی فن پاروں کا مجموعہ ضبط کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائی جرائم سے حاصل شدہ دولت کی واپسی کے مقدمے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سو بنگہائی اور ان کی کمپنی سو ایمپائر لمیٹڈ کے ساتھ ایک تصفیہ کیا، جس کے تحت یہ اثاثے پروسیڈز آف کرائم...
ایمان مزاری—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ ججز کے خلاف بیانات پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے حافظ احتشام کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔ عدالتِ عالیہ نے درخواست خارج کرنے کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔نیشنل پریس کلب کے باہر 27 ستمبر کو ایمان مزاری سے منسوب تقریر کے متن کو بھی عدالتی فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایمان مزاری کی ججز سے متعلق تقریر حقائق کے بر خلاف اور...
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ نیبرہوڈ سروے کیا ہے؟ نیبرہوڈ سروے سے مراد کسی مخصوص علاقے یا محلے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا ایک منظم عمل ہے۔ اس کا مقصد وہاں کے رہائشیوں، سہولیات، ماحول، مسائل اور ضروریات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ علاقے کی منصوبہ بندی اور حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔ حفاظتی اداروں کے لیے بنیادی مددگار ذریعہ یہ سروے سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے...
عراق کے آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ “رائٹرز “کی رپورٹ کے مطابق، دو انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم، بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کا پیسہ آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ اپنے بیان میں...
مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام جنگ کے دوران غزہ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کوڈھال کے طور استعمال کرنے کے لیے بارودی سرنگوں میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال امریکا کو ایسی خفیہ معلومات ملی تھیں، جن میں اسرائیلی حکام اس بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے فوجیوں نے فلسطینیوں کو غزہ کی ان سرنگوں میں بھیجا جن کے بارے میں اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ ان میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام کو ملنے والی یہ خفیہ معلومات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ بات پہلے سے یقینی تھی کہ حکومت اور بڑی طاقتوں کو ہر صورت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانا ہے۔ اس تناظر میں کسی بھی رکاوٹ کو نہ تو حکومت برداشت کرنے کے لیے تیار تھی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے حلقے۔ یہی وجہ ہے کہ 27 ویں ترمیم کی منظوری جس سیاسی پھرتی اور سیاسی عجلت میں کی گئی ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ اس ترامیم کے پیچھے قانون سے زیادہ سیاسی محرکات ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے لیے حکومت کے پاس دو ووٹ کم تھے اور یہ کمی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن کی حمایت سے یقینی بنا لی گئی۔...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ مارکو روبیو نے سعودی ولی...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ اسکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائلین کے سامان کو اسکینرز سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر اسپیشل برانچ کے...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں۔ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون...
امریلی: ہندوتوا کی ترجمان مودی حکومت نے مسلم دشمنی میں سارے حدیں پار کرلی ہیں،مسلمانوں کا قتل عام،انکی املاک پر بلڈوز پھیرنے، کاروبار تباہ کرنے کے ساتھ اب عدالتوں نے بھی مسلم دشمنی میں مسلمانوں کو سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔ تازہ واقعے میں مودی کے شہرگجرات میں امریلی شہر کی ایک سیشن کورٹ نے گئوکشی(گائے ذبح کرنا) کرنے کے معاملے میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر 18 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ استغاثہ نے بدھ کو کہا کہ سیشن کورٹ نے منگل کے روز تینوں ملزمان قاسم حاجی سولنکی، ستار اسماعیل سولنکی اور اکرم حاجی سولنکی کو گئوکشی کیس میں گجرات جانوروں کے تحفظ (ترمیمی) ایکٹ 2017 کی مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے استغاثہ نے بڑے مقدمے میں استنبول کے قید میئر اکرم امام اوغلو پر 142 الزامات عائد کردیے۔ عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقدمہ بظاہر 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اکرم امام اوغلو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں اور انہیں واحد سیاست دان قرار دیا جاتا ہے جو انتخابات میں اردوان کو شکست دے سکتے ہیں۔اْن کی مارچ میں گرفتاری نے ترکیہ میں 2013 ء کے بعد کی سب سے شدید عوامی بے چینی اور احتجاجی لہر کو جنم دیا تھا۔تقریباً 4 ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں حزبِ مخالف...