شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اس نے دو دریا جاری کر دیئے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں ۔o ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے۔ o پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ o
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھی صوبوں اور پی ڈی ایم ایز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ جلد لگایا جائے تاکہ امدادی کارروائیوں و بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی میں آسانی ہو۔