چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹولاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔