شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے۔ o پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ o
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے
شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسپیشل پراجیکٹس، ڈی جی لا، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں بلا تفریق قانون کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ تاکہ سی ڈی اے تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کر سکے۔ اجلاس میں اربن ری جنریشن پلان اور اس کے تحت شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے پلاننگ ونگ کو اس سلسلہ میں مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کمرشل سینٹرز اور اپارٹمنٹ کی تعمیر کے حوالے سے پلاننگ ونگ کو اس سلسلہ میں مناسب منصوبہ بندی خصوصا سیکٹرز کے مراکز میں تعمیر کرنے کیہدایتکیگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، عبدالروف چوہدری قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی پاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم