عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔
سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5 چھٹیاں منا سکیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
— تصویر بشکریہ پی ایم آفسپاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس اہم ذمے داری کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔