راشد خان کی اسپن بولنگ میں جادوگری کم ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی:
افغان اسٹار راشد خان کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 4 اوورز کے اسپیل میں 54 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
راشد خان میچ کے دوران ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے۔
لیام لیونگ اسٹن کے خلاف ان کا آئی پی ایل میں ریکارڈ پہلے بہت اچھا تھا، انہوں نے انگلش کرکٹر کو 22 بالز کے دوران 27 رنز دے کر 3 مرتبہ آؤٹ کیا تھا مگر اس بار لیونگ اسٹن نے راشد کی 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔
کسی بھی ٹی 20 اننگز میں ایک بیٹر کا راشد خان کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔
راشد خان نے گزشتہ آئی پی ایل سے موجودہ ایڈیشن کے درمیان صرف 5 ٹی 20 میچز کھیلے، اس دوران وہ کندھے کی تکلیف سے دوچار رہے۔
گزشتہ 2 ایڈیشنز میں راشد خان صرف 11 وکٹیں حاصل کر پائے، اس دوران انھیں فی اوور 8.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
دبئی، دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایم ایچ ڈیولپرز نے افغان کرکٹ اسٹار راشد خان کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ شراکت دبئی کی مستحکم اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں کمپنی کے ترقیاتی عزائم کو اجاگر کرتی ہے۔سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں جائیداد کی قیمتوں میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ لین دین کے حجم میں 20 فیصد تک کا نمایاں اُبھار آیا ہے۔ اس ترقی کی بنیادی وجوہات میں مضبوط معیشت، مؤثر حکمرانی اور سرمایہ کار دوست پالیسیاں شامل ہیں، جنہوں نے دبئی کو دنیا کی محفوظ ترین اور پُرکشش پراپرٹی مارکیٹوں میں شامل کر دیا ہے۔
ایم ایچ ڈیولپرز کے سی ای او مرتضیٰ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ہم راشد خان کے ساتھ شراکت کو ایک اسٹریٹجک قدم سمجھتے ہیں، جو دبئی کی عالمی سرمایہ کاری اور پرتعیش طرز زندگی کے مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی حیثیت کو مزید تقویت دے گا۔ راشد کی عالمی ساکھ اور کامیابی کے لیے ان کی انتھک جدوجہد ہمارے ادارے کی اقدار سے ہم آہنگ ہے۔راشد خان، جو دنیا کے سب سے مہنگے کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے افغان کرکٹ کے لیے برسوں سے ایک روحانی گھر کا کردار ادا کیا ہے، جہاں ہمیں مشکلات کے دوران ایک محفوظ پلیٹ فارم ملا۔
ایم ایچ ڈیولپرز کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دبئی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے اور وہ بھی ایک مستحکم معاشی ماحول میں۔اس اشتراک کے ذریعے، ایم ایچ ڈیولپرز دبئی کی بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور ایسے منصوبے متعارف کروانے کا خواہاں ہے جو جدید طرز تعمیر، محفوظ سرمایہ کاری اور بلند معیار کے عکاس ہوں۔راشد خان عالمی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 2015 سے افغان قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور دنیا کی بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت چکے ہیں۔ ان کی جارحانہ لیگ اسپن اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انہیں افغان کھیلوں کا عالمی سفیر بنا دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم