گھوٹکی میں ڈرون حملہ، زخمی کسان چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گھوٹکی میں پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا کسان چل بسا جبکہ ایک زخمی کسان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی اوباڑو نے بتایاکہ پاک بھارت سرحد کے علاقے کھینجو میں ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے۔
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے کسانوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لایا گیا تھا جس میں ایک کسان دوران علاج چل بسا۔
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایاکہ ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ داد لغاری کی نواحی گوٹھ میں دھماکے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈرون کا ملبہ ملا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ دھماکا صبح ساڑھی8 بجے ہوا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔