WE News:
2025-05-10@01:24:27 GMT

ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی جنگ کم کرنے میں دلچسپی کا اشارہ دینے کے لیے چینی اشیا پر محصولات میں کمی کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے، ٹرمپ نے بیجنگ کو دھمکی دے دی

بی ب سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات سے قبل جمعہ کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’چین پر 80 فیصد ٹیرف درست لگتا ہے‘۔

چین کی نائب وزیر خارجہ ہوا چن ینگ نے بھی ملاقاتوں سے قبل ایک پر اعتماد نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کو امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات کو سنبھالنے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔

اپریل کے بعد سے ٹرمپ نے چین سے آئٹمز پر 145 فیصد درآمدی ٹیکس لگادیا ہے جس سے مالیاتی منڈیوں میں بھونچال آنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بھی کمی آئی ہے۔

اپریل کے سرکاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکا کو چین کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ گر گئیں۔

سیاسی رسک کنسلٹنسی یوریشیا گروپ کے ڈین وانگ کے مطابق امریکا اور چین دونوں بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ میں ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹیرف حملے: چین کا امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

اس ہفتے کے شروع میں ہونے والے مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا تھا جو تناؤ میں کمی کی جانب ایک اہم پہلا قدم ہے لیکن تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ مذاکرات طویل بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکا کے سابق تجارتی مذاکرات کار سٹیفن اولسن نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان نظامی تنازعات جلد حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میٹنگ کے نتیجے میں ٹیرف میں کمی ہوئی بھی تو وہ معمولی نوعیت کی ہوگی۔

مزید پڑھں: ٹرمپ ٹیرف: یورپی یونین نے جوابی کارروائی کے لیے سر جوڑ لیے

ابتدائی مذاکرات کی قیادت امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چینی نائب وزیر اعظم اور اقتصادی زار ہی لائفنگ کریں گے۔

ایک اور تجارتی ماہر کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے محصولات اٹھا بھی لیے گئے تب بھی دونوں ممالک کے درمیان بڑے مسائل حل طلب رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ ٹیرف چین چین امریکا تجارتی جنگ چینی مصنوعات پر امریکی ٹیکس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ٹرمپ ٹیرف چین چین امریکا تجارتی جنگ چینی مصنوعات پر امریکی ٹیکس کے درمیان اور چین

پڑھیں:

رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2025ء ) رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہم دنیا کے کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔                                                                                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: یورپی یونین نے جوابی کارروائی کے لیے سر جوڑ لیے
  • چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ
  • امریکہ اور برطانیہ کا تاریخی تجارتی معاہدہ! کس کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • روبیو کے شہباز اور شنکر کو فون، ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے برعکس پاک بھارت براہ راست مذاکرات پر زور
  • امریکا کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے براہ راست چینل دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
  • اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ
  • چین میں “یوم مئی” کی مضبوط کھپت میں دنیا کو مواقع نظر آئے ہیں ، چینی میڈیا
  • بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات پر زور