سیز فائر کے بعد آخر کار نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے، بیرسٹر سیف کا طنز
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سیز فائر کے بعد آخر کار نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے، بیرسٹر سیف کا طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود ان پر الٹ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ کر بھی مودی کو للکارا لیکن نواز شریف نے آزاد ہو کر بھی مودی اور بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، پھر کہتے ہیں قوم عمران خان کے پیچھے کیوں کھڑی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کو للکارنے والا مردِ مجاہد صرف عمران خان ہے لیکن نواز شریف میں یہ جرات نہیں، نواز شریف صرف جاتی امرا میں مودی کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جعلی حکومت صرف عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے میں مہارت رکھتی ہے، فارم 47 کی حکومت موجودہ حالات میں بھی سیاسی بغض و عناد سے باز نہیں آ رہی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک قوم بنانے والا واحد لیڈر عمران خان ہے لہذا عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیز فائر کے بعد بیرسٹر سیف نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابی مہم کے اہم پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ، اعظم نذیر تارڑ اور امیر مقام نے شرکت کی، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر ) محمد صفدر، انوشہ رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔