اکیلے بچوں کی پرورش کرنا زندگی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، علیزہ سلطان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔
حال ہی میں علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں بطور سنگل پیرنٹ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔
علیزہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں ان کے گھر والوں نے انکا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔
علیزہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جو آسان نہیں ہوتے، لیکن بچوں کی بھلائی کے لیے ہر مشکل دور سے گزرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اب صرف اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل دینا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین علیزہ کی ہمت بڑھانے کیلئے انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ علیزہ سلطان نے اداکار فیروز خان پر گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر کے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، علیزہ اور فیروز خان کے دو بچے، فاطمہ اور سلطان ہیں جن کو یہ دونوں مل کر دیکھ بھال اور پرورش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کی پرورش علیزہ سلطان
پڑھیں:
میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔
Post Views: 2