اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کر دئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے۔ دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ بیان غلط معلومات اور  سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا حامی رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ کی تنازع کشمیر کے حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ  ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے، بیان ظاہرکرتا ہیکس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آئندہ دنوں میں بھارت کے اقدامات اور طرز عمل کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے، ہم بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یکطرفہ، غیر قانونی پالیسیاں ان معاہدوں کی خلاف ورزی بھی ہیں جن میں سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) سرفہرست ہے، جو دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا ضامن رہا ہے، پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، جس کے ادارے مضبوط، عوام پْرعزم اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کے قیام میں کردار مسلمہ ہے، ہمارا امن کا عزم کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر آئندہ کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت خطے کے امن اور اپنے عوام کی فلاح کو سیاسی مفاد پرستی پر ترجیح دے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے ہون پینی وانگ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں راہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔ علاوہ ازیں ہون پینی وانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر بھی مقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا،وزیراعظم کاپسرور چھاؤنی کادورہ
  • سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، دفتر خارجہ
  • پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے نرنیدرا مودی کے اشتعال انگیز، جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
  • اسحاق ڈار سے ہون پینی وانگ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال
  • مودی کا وقت ختم ہو چکا، ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے، فضل الرحمان
  • سیز فائر خلاف ورزی کی نہ مودی کے مذاکرات کی میز پر آنے کی امید: وفاقی وزرا
  • مودی کا وقت ختم ہو چکا، ہم بھارتی آبی جارحیت کا بھی جواب دیں گے، مولانا فضل الرحمان