لاہور:

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج  موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقے دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جمعرات کو بھی ملک بھر میں موسم نہ صرف خشک بلکہ انتہائی گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، مری میں 25، بہاولپور 42، ملتان 41، فیصل آباد 41 اور راولپنڈی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر کہیں کہیں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم کی تبدیلی دیکھی گئی۔

کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں تین ملی میٹر اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں دو ملی میٹر، اور گلگت میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور دھوپ میں نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ملی میٹر

پڑھیں:

کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

— فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
  • ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان
  • خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں گرمی کی دستک،جنوبی پنجاب اور کراچی میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان
  • کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • کراچی: آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
  • ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان