آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے)
مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک مٹی کے تنور میں چھپایا گیا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو قانونی طور پر تحویل میں لے کر ملزمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کلیکٹر کسٹم عدیم خان کی قیادت میں کی گئی اور یہ پاکستان کسٹمز کے اس عزم کا مظہر ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔