مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد کو دیکھتا ہے، تاہم اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی توجہ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی حل طلبی پائیدار امن کی ہر کوشش کو متاثر کرتی رہے گی۔رضوان سعید شیخ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی قیادت کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس حوالے سے مثر کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی حمایت اور سفارتی کاوشوں پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔سفیر پاکستان کے اس بیان کو نہ صرف خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر
پڑھیں:
پاکستانی باپ بیٹی نے گنیز کی سالگرہ پر مزید 3 عالمی ریکارڈز بنا دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے تھے، جن میں حیرت انگیز مہارتوں کا مظاہرہ درکار تھا۔
فاطمہ نسیم کو انڈا دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر غبارے پھاڑنے کا نیا ریکارڈ بنانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ انہیں 30 سیکنڈ میں کم از کم 70 غبارے پھاڑنے کا ہدف دیا گیا، تاہم فاطمہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ وقت میں 76 غبارے پھاڑ ڈالے اور انڈا بھی محفوظ رکھا۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ ملک میں ایسی صلاحیتوں کی موجودگی کی بھی بہترین مثال ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھا رہی ہیں۔
دوسری جانب راشد نسیم نے ایک بار پھر اپنی حیرت انگیز جسمانی قوت اور مہارت کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے شن کی مدد سے ماربل ٹائلز کو توڑنے کے ریکارڈ میں 35 کے مقابلے میں 42 ٹائلز توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو نن چکو استعمال کرتے ہوئے غبارے پھاڑنے کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا، جس کی خاص شرط یہ تھی کہ دونوں غبارے ایک ہی وقت میں پھٹنے چاہییں۔ انہوں نے یہ چیلنج بھی کامیابی سے پورا کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر جاری خصوصی ویڈیو میں اس باپ بیٹی کی کارکردگی کو نمایاں جگہ دی، جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ راشد نسیم اور فاطمہ نسیم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے بہترین سفیر بن چکے ہیں۔
راشد نسیم اس سے قبل متعدد ممالک میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی مقابلوں تک پہنچنے اور کامیاب ہونے کی مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی تعاون کے بغیر عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں، مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو حکومتی سطح پر وہی اہمیت دی جائے جو دنیا کے دیگر ممالک میں دی جاتی ہے، تاکہ نوجوان نسل بھی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکے اور عالمی ریکارڈز میں پاکستان کا حصہ مزید بڑھے۔