سائبر حملوں کے لیے آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، کیسپرسکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔
کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد ) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے عام بڑے پیغام پر ہوتا تھا، اس امید پر کہ وصول کنندگان میں سے کوئی ایک اس حملے کا نشانہ بن جائے گا۔(جاری ہے)
آ رٹیفیشل انٹیلیجنس نے اسے بڑی تعداد میں انتہائی ذاتی نوعیت کی فشنگ ای میلز کی اسکرپٹنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا، جاب بورڈز، اور کمپنیوں کی ویب سائٹس پر عوامی طور پر دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے، یہ اے آئی سے چلنے والے ٹولز کسی فرد کے کردار، دلچسپیوں اور مواصلات کے انداز کے مطابق ای میلز بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک سی ایف او کو ایک جعلی ای میل موصول ہو سکتی ہے جو کمپنی کے حالیہ واقعات کے درست حوالہ جات سمیت ان کے سی ای او کے پیغامات کی ٹون اور فارمیٹنگ کی عکاسی کرتی ہے۔ آ رٹیفیشل انٹیلیجنس نے فشنگ ہتھیاروں میں ڈیپ فیکس بھی متعارف کرایا ہے۔ جعلی لیکن انتہائی درست آڈیو اور ویڈیو پیغامات تخلیق کرنے کے لیے سائبر جرائم پیشہ افراد کی طرف سے ان کا تیزی سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جنہیں وہ ایسے ایگزیکٹوز کی آواز اور ظاہری شکل کی عکاسی کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے جن کی وہ نقالی کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، توقع ہے کہ ایسے حملے زیادہ کثرت سے ہوتے جائیں گے اور ان کا پتہ لگانا مشکل ہو جائے گا۔ آ رٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے فشنگ حملوں کے خلاف دفاع کے لیے، کیسپرسکی اداروں کو ایک فعال اور کثیر پرت والا طریقہ اختیار کرنے کی تجویز کرتا ہے جو جامع سائبر سیکیورٹی پر زور دیتا ہے۔ ملازمین کے لیے باقاعدہ، تازہ ترین آ رٹیفیشل انٹیلیجنس پر مرکوز سائبرسیکیوریٹی تربیت بہت اہم ہے، جو انہیں فشنگ اور دیگر بدنیتی پر مبنی ہتھکنڈوں کی علامات کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کیسپرسکی آٹو میٹڈ سکیورٹی پلیٹ فارم ایسی تربیت میں مدد کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، کاروباری اداروں کو مضبوط حفاظتی ٹولز، جیسے کیسپرسکی نیکسٹ اور کیسپرسکی سکیورٹی فار میل سرور کو لاگو کرنا چاہیے، جو ای میلز میں غیر معمولی تحریری پیٹرن یا مشکوک میٹا ڈیٹا جیسی بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کے قابل ہوں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رٹیفیشل انٹیلیجنس کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ مل کر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا، ٹائمز آف انڈیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت مغربی کی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر اسپیس میں بھی شدید حملے کیے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، ملیشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ بھارت نے منگل کے روز اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حملے میں کئی دیگر ملک پاکستان کے ساتھ تھے۔
بھارتی اخبار کے مطابق ان حملوں کا ہدف دفاعی ادارے، ان کے ایم ایس ایم ای وینڈرز، اور اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بندرگاہیں، ہوائی اڈے، بجلی کے گرڈز، ریلوے اور ایئرلائنز جیسی ٹرانسپورٹ سروسز، بی ایس این ایل جیسے ٹیلیکوم ادارے، یو پی آئی، ڈیجیٹل والٹس، اسٹاک ایکسچینجز اور وہ بڑے بھارتی گروپس تھے جن کی سرمایہ کاری انفرااسٹرکچر میں ہے۔
حملے کا مقصد بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کرنا اور دفاعی نظام، خاص طور پر میزائل پروگرام سے متعلق حساس معلومات چُرانا تھا۔ انٹرپول ٹرینر اور سائبر فارنزک ماہر پینڈیالا کرشنا شاستری کے مطابق یہ حملے پاکستانی سائبر گروپس کی قیادت میں چلائی جانے والی منظم مہم کا حصہ تھے۔
ان گروپس نے مالویئر، فشنگ اٹیکس اور ڈینائل آف سروس حملوں کے ذریعے مالیاتی، توانائی، ٹیلیکوم، اور پبلک سروس سیکٹرز کو نشانہ بنایا۔
ویب سائٹ Zone-H، جو ویب سائٹس کی ہیکنگ کی نگرانی کرتی ہے نے بھارتی سرکاری ڈومینز کی ڈیفیسمنٹ کے کئی واقعات رپورٹ کیے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس (niws.nic.in) کی ویب سائٹ ہیک کی گئی جبکہ nationaltrust.nic.in پر بھی حملہ ہوا جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔
منگل کے روز سنٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (CCL) کی ویب سائٹ پر بھی ایک بڑا تکنیکی خلل پیدا ہوا جہاں ”Mr. Habib 404“ نامی ایک ہیکر کی جانب سے پیغام دیا گیا: ”آپ نے سوچا آپ محفوظ ہیں، لیکن ہم یہاں موجود ہیں۔“
اس پر سی سی ایل کے پی آر او، آلوک گپتا نے بیان دیا: ”ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے اور یہ اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ کمپنی کا کوئی ڈیٹا ضائع یا تبدیل نہیں ہوا۔ فی الحال ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک تکنیکی خرابی تھی۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہیکنگ ہوئی ہے یا نہیں۔“
مزیدپڑھیں:عمران خان بارے جیل سے بڑی خبرآگئی