چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا، بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
مضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔
وزیرِ اعظم کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور عطاء تارڑ بھی پسرور چھاؤنی پہنچے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت اور انہیں دہشت گرد قرار دینا نہایت شرمناک ہے، معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے منافی ہے۔
شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرأت و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کے لیے ایئر اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
فوٹو: پی آئی ڈیوزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلیانہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائیں گے۔
جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔