دنیا کے مقابلے میں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے، تاہم ہر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہت سے وسائل کا خرچ کرتی ہے، اور ان کے دور میں ملک میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:القادر یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟

وی نیوز کو دستیاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں 2019-2921 کے دوران ملک بھر میں 28 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔ جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 میں 19 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 5 سالوں میں بلوچستان میں صرف ایک ہی یونیورسٹی قائم کی گئی، بلکہ وہ بھی یونیورسٹی آف تربت کے کیمپس کو یونیورسٹی آف مکران کا نام دے دیا گیا۔

صوبہ سندھ میں سال 2019-20 میں ایک بھی یونیورسٹی قائم نہیں کی گئی، جبکہ سال 2022-23 میں 9 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔

عمران خان کے دور حکومت میں سال 2019 میں خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ پنجاب میں 4 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔

سال 2020 میں صرف پنجاب میں 5 یونیورسٹیاں قائم کی گئیں، سال 2021 میں خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک، ایک، پنجاب میں 10 جبکہ سندھ میں 4 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں چین کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کا قیام، معاملہ کیا ہے؟

عمران خان کے دور حکومت میں مجموعی طور پر 16 پبلک یعنی سرکاری یونیورسٹیوں اور 12 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔

شہباز شریف اور نگراں دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 کے دوران مجموعی طور پر 9 پبلک، جبکہ 10 پرائیویٹ یونیورسٹیاں قائم ہوئیں، 2022 میں 2 پنجاب اور 4 سندھ جبکہ ایک یونیورسٹی بلوچستان میں قیام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:القادر کی 500 کنال زمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملکیت ہے، عرفان صدیقی

سال 2023 میں خیبر پختونخوا میں 2، آزاد کشمیر میں ایک، پنجاب میں 4، اور سندھ میں 5 یونیورسٹیاں قائم کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شہباز شریف عمران خان وزیراعظم یونیورسٹیز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز شریف یونیورسٹیز کا قیام عمل میں ا کے دور حکومت میں شہباز شریف میں سال

پڑھیں:

وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں ۔وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے خاتون کو گلے لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے سبزیوں کے ریٹ پوچھے۔انہوں نے پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کئے۔وزیراعلی کے پوچھنے پر خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا۔”جیتے رہیں،خوش رہیں“وزیراعلی مریم نواز شریف نے ننھے بچے کو پاس بلا کر اظہار شفقت کیا۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سارا دن مجھے فکر ہوتی ہے کہ عوام کے لئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے چوبری کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔دکاندار وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کرپاس آ گئے۔شہریوں نے بازار کی نئی بننے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹی اور خراب ہونے کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ خودجا کر دیکھوں کہ لاہور کے علاقوں کی گلیاں کیسی ہیں۔کوئی خدمت میرے لائق ہو تو بتائیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے،وزیراعلی نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے، شہری وزیراعلی مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کو دعائیں دیتے رہے۔
شہری نے کہا کہ کسی وزیراعلی نے ہمارا یہاں کبھی حال تک نہیں پوچھا،آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلی ہیں۔ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ہر طرف گندگی تھی،آپ نے سب ٹھیک کرایا،اللہ اجر دے۔اللہ تعالی آپ کے والد محترم اور قائد محمد نواز شریف صاحب کوصحت و سلامتی عطا فرمائے۔سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے،ہماری گلی صاف کروائے اور بنائے۔
40سال بعد ہماری گلی بنائی گئی،15دن پہلے کام شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی،اسی لئے خود آئی ہوں۔
مزیدپڑھیں:ملک میں سیاسی تناؤ عروج پر، عمران خان کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے،بیٹے بھی میدان میں آگئے

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ کیسا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • سندھ حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسپتال کے قیام کے لئے ایم او یو پر دستخط
  • عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
  • عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کیلئے پیشکش قبول کرلی، بات چیت میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنا چاہتے ہیں
  • عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی؟ تہلکہ خیز خبر
  • وزیراعظم کی دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
  • آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں کمی کردی، کتنی ؟ جانئے
  • وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں