بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل بچوں، بزرگوں اور بیمار وں سمیت 38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل ،بچے، بزرگوں اور بیمار وں سمیت38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا
بھارت نے مبینہ طور پر 38 روہنگیا مہاجرین کو مناسب قانونی عمل کے بغیر بے دخل کر دیا ہے۔ انہیں پہلے پراسرار حالات میں پورٹ بلیئر لے جایا گیا، پھر ایک بھارتی بحری جہاز میں منتقل کر کے کھلے سمندر میں پھینک دیا گیا۔ ان مہاجرین میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل تھے، جو سبھی اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹرڈ تھے۔
انہیں نئی دہلی سے 6 مئی کی رات کو بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بہانے گرفتار کیا گیا، 24 گھنٹے سے زیادہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں اندرلک حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ مہاجرین کو مبینہ طور پر بحیرہ بنگال میں پھینک دیا گیا، جہاں سے وہ تیر کر واپس میانمار پہنچ گئے۔
ان کے ساتھ جہاز پر بدسلوکی کی گئی اور ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام بھی لگایا۔ انہیں انڈونیشیا جانے کا جھوٹا وعدہ دے کر سمندر میں دھکیلا گیا۔
بھارت نے اگرچہ 1951 کے مہاجرین کنونشن پر دستخط نہیں کیے، لیکن انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ یہ عمل بھارتی آئین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پھینک دیا
پڑھیں:
بلوچستان؛ مون سون کے پہلے اسپیل میں بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ:بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں ۔ اسی واقعے میں خاتون اور ایک شخص زخمی بھی ہوئے ۔
علاوہ ازیں زیارت میں خاتون ڈیم میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئی جب کہ موسی خیل میں دیوار گرنے سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ماہرین کے مطابق موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، مستونگ میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح قلات 33، زیارت میں 29 اورژوب میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں درجہ حرارت 44، تربت میں 41، نوکنڈی میں 45 ، چمن میں 41 ، گوادر میں 34 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔