لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا، جس کے باعث عازمین کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 67 ہزار عازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ ہے، حکومت نے رقم لینے کے باوجود 67 ہزار عازمین کا نام حج میں نہیں ڈالا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کو بروقت رقم ادائیگی نہ ہونے پر حج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں عامر نے حکومت سےنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر67 ہزار عازمین کے حج کی ادائیگی کا بندوبست کرائے۔

خیال رہے وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی متعلقہ وزارت کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اس بار اجازت دے دی جائے۔ اگلی بار قواعد پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں اور عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے، 67 ہزار عازمین کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی تھیئ کہ منیٰ میں بچ جانیوالی کوئی بھی جگہ ہمیں دے دی جائے، آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ نجی شعبہ تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عمل کرے، عازمین کو حج کا موقع دینا اسلامی بھائی چارے کے جذبے کا آغاز ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر نے بھی سڑسٹھ ہزار عازمین حج کےلیے وزیراعظم سے خصوصی دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عازمین کا

پڑھیں:

غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور  پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور  پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
  • سعودی عرب: 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
  • عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے‘ ڈی پورٹ کرنیکی پالیسی بھی لاگو
  • امراض میں مبتلاعازمین حج نہیں کرسکیں گے،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی
  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار
  • امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو
  • عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد حج نہیں کرسکیں گے، ڈپورٹ کرنےکی پالیسی بھی لاگو 
  • غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
  • عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا