ائیرسیال کا دبئی کیلئے فضائی آپریشن کے آغاز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سعید احمد سعید: پاکستانی نجی ایئرلائن ائیرسیال نے دبئی کے لیے اپنے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ ایئرسیال کی دبئی پروازیں 2 جون 2025 سے شروع کی جائیں گی جن کا آغاز لاہور اور اسلام آباد سے ہوگا۔
ایئرلائن حکام کے مطابق دبئی کے لیے ہفتہ وار 9 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ان میں سے 2 پروازیں لاہور سے جبکہ 7 پروازیں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال نے دبئی فلائٹ آپریشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ایئرسیال کے اس اقدام کو مسافروں کی سہولت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ نئی سروس سفری سہولیات میں اضافہ کرے گی اور دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں بہتر کرایوں کا متبادل فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ ایئرسیال پہلے ہی ملکی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں کے درمیان کامیابی سے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے اور اب بین الاقوامی سطح پر اپنے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہے۔
رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔