— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔

ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور وفاقی وزراء.

..

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ کیپٹیو پاور پلانٹ سے متعلق فیصلہ 2021 کی کابینہ میں ہوا تھا۔

ایم کیوایم وفد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے تو زرعی آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، آپ نے زرعی آمدنی پر ٹیکس کا معاملہ صوبوں کو دیکر جان چھڑائی۔ صوبے کبھی بھی جاگیر داروں اور وڈیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ امید ہے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ امید ہے زرعی آمدنی پر ٹیکس بڑھایا اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ تاہم کراچی کے مسائل الگ ہیں، تاجروں کے تحفظات ہیں، ایم کیوایم کو کراچی کے تاجروں اور عوام کو جواب دینا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اچھی بات ہے وفاقی حکومت بجٹ سے قبل مشاورت کر رہی ہے، بجٹ میں کراچی حیدرآباد پیکج کی رقم میں اضافہ کیا جائے۔ سرکلر ریلوے، کے فور، انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بجٹ میں وفاقی حکومت خصوصی توجہ دے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اور وفاقی وزراء ایم کیو ایم کا کہنا پر ٹیکس

پڑھیں:

پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا،ا ڈی جی آئی ایس پی آر

ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ بھارتی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے مدد کی درخواست کی تھی۔نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلز نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، ہم ایک امن پسند قوم ہیں، بھارت نے ہمیں اُکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے 3 رافیل تھے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024ء سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔ ترجمان پاک افواج نے کہا کہ 17 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے جن میں سے 2582 سویلینز اور 1314 فوجی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
  • وفاقی وزیر صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
  • ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
  • پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا،ا ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وفاقی وزراء کی وزیراعلیٰ، گورنر سندھ سے ملاقاتیں، صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
  • گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات
  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پرپالیسی مذاکرات کل شروع، 23 مئی تک جاری رہیں گے
  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی