بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، کہا بھارتی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ابھی تک ایشیا کپ یا ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
دیواجیت سیکیا نے کہا کہ نہ کوئی فیصلہ ہوا، نہ ہی اے سی سی کو کوئی خط لکھا گیا، ایشیا کپ سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی اور خیالی ہیں۔ فی الحال بی سی سی آئی کی تمام توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت نے مزید کہا کہ اے سی سی ایونٹس پر کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر باقاعدہ اعلان کے ساتھ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایشیا کپ سے
پڑھیں:
اویس لغاری نے بجلی کےفی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے فی یونٹ قیمت میں دیئے گئے ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی۔
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف اپنی جگہ پر موجود ہے۔ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں تبدیلی آتی ہے۔
مزید :